January 23, 2026 9:44 AM
23
بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کا تہوار ملک کے مختلف حصوں میں منایا جا رہا ہے۔
آج بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کا تہوار ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی عقیدت اور پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر لوگ، خاص طور پر طلبا علم و دانش کی دیوی، سرسوتی کی پوجا کرتے ہیں۔ یہ فیسٹیول موسمِ بَہار کی آمد کی بھی علامت ہے، جو نئی شروعات اور فطرت کی خوبصورتی کا جشن منانے کا وقت ہے۔×