January 6, 2026 10:39 AM January 6, 2026 10:39 AM

views 5

بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہندو تاجر کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک ہندو خاتون کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی گئی۔

بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف زیادتیوں کا سلسلہ  جاری ہے۔ کَل شام Jessore کے Monirampur  اُپ ضلعے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ہندو تاجر کو گولی مارکر ہلاک کردیا، جس سے لوگوں میں گھبراہٹ پھیل گئی اور امن و قانون کی صورتحال کے تعلق سے پھر سے تشویش بڑھ گئی ہے جبکہ وہاں انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ 45 سالہ تاجر کا نام رانا کانتی بیراگی عرف رانا پرتاپ بتایا گیا ہے جو کیشو پور اُپ ضلعے کے Arua گاؤں کے باشندے تھے۔ Kapalia بازار میں اُن کی برف بنانے کی فیکٹری ہے جہاں کَل شام پونے چھ بجے کے آس پاس یہ وا...