August 2, 2025 9:55 AM

views 21

بیڈمنٹن میں بھارت کے لکشیہ سین اور ترون منّے پلّی آج مکاؤ اوپن میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل کے لیے کھیلیں گے۔

بیڈمنٹن میں بھارت کے لکشیہ سین اور ترون منّے پلّی آج مکاؤ اوپن میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل کے لیے کھیلیں گے۔ ایک طرف جہاں لکشیہ سین کا مقابلہ انڈونیشیا کے علوی فرحان سے ہوگا، تو وہیں ترون، ملیشیا کے Justin Hoh کا سامنا کریں گے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی Line Christophersen، جاپان کی Riko Gunji، چین کی Yu Fei Chen اور چینی تائپے کی Hsiang Ti Lin سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اِن کھلاڑیوں کے بھی آج مقابلے  ہوں گے۔×

May 15, 2025 9:19 AM

views 17

بیڈمنٹن میں آج صبح بنکاک میں تھائی لینڈ اوپن کے پری کوارٹرفائنل میں چوٹی کے بھارتی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔

بیڈمنٹن میں آج صبح بنکاک میں تھائی لینڈ اوپن کے پری کوارٹرفائنل میں چوٹی کے بھارتی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بھارت کے تَرُن مَنّے پلّی کا سامنا ڈنمارک کے Anders Antonsen سے ہوگا۔ وہیں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں چوٹی کی بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی مالوکہ بنسوڑ، تھائی لینڈ کی Ratchanok Intanon کے خلاف کھیلیں گی۔

May 9, 2025 9:44 AM

views 13

بیڈمنٹن میں کل بھارت کے آیوش شیٹّی اور انّتی ہُڈا، تائے پے اوپن کے مرد خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بیڈمنٹن میں کل بھارت کے آیوش شیٹّی اور انّتی ہُڈا، تائے پے اوپن کے مرد خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ عالمی درجہ بندی میں 44 پوزیشن کے آیوش شیٹّی نے اپنے سینئر ساتھی کھلاڑی کدامبی شری کانت کو ہرایا، جبکہ 17 سالہ انّتی ہُڈا نے چینی تائے پے کی Lin Sih Yun کو شکست دی۔×

March 14, 2025 9:47 AM

views 20

بیڈمنٹن میں بھارت کی Treesa Jolly اور ان کی ساتھی کھلاڑی گائتری گوپی چند، برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری  آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ کے خواتین کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

بیڈمنٹن میں بھارت کی Treesa Jolly اور ان کی ساتھی کھلاڑی گائتری گوپی چند، برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری  آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ کے خواتین کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی جوڑی نے کل شام جنوبی کوریا کی جوڑی Hee-Yong اور Kim Hye-Jeong کو ایک سخت مقابلے میں شکست دی۔ آج شام کوارٹر فائنل میں ٹریسا اور گائتری کا مقابلہ چین کی جوڑی Tan Ning اور Liu Shengshu سے ہوگا۔ اس سے پہلے بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین بھی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے  شاندار کھ...

March 13, 2025 9:25 AM

views 11

بیڈمنٹن میں برمنگھم میں جاری آل انگلینڈ اوپن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں آج کئی بھارتی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔

بیڈمنٹن میں برمنگھم میں جاری آل انگلینڈ اوپن چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں آج کئی بھارتی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں بھارت کے لکشیہ سین کا مقابلہ تیسری درجہ بندی کے حامل انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے ہوگا۔ وہیں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں  28 ویں مقام پر فائز بھارت کی مالوکہ بنسوڑ کا سامنا تیسری درجہ بندی کی حامل جاپان کی Akane Yamaguchi  سے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں بھارت کے ستوِج سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کا مقابلہ آج دو...

March 12, 2025 9:56 AM

views 9

آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں، سرکردہ کھلاڑی  لکشیہ سین، دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں، سرکردہ کھلاڑی  لکشیہ سین، دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کل برمنگھم میں پہلے راؤنڈ میں، چینی تائپے کے Su-Li-Yang کو، تیرہ-اکیس، اکیس-سترہ، اکیس-پندرہ سے شکست دی۔ اِسی دوران اولمپک میں دو بار تمغہ جیتنے والی پی-وی سِندھو، خواتین کے سنگلز میں، بھارتی مہم کی قیادت کریں گی۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔×

March 7, 2025 2:52 PM

views 12

بیڈمنٹن میں بھارت کے Ayush Shetty، فرانس میں Orleans ماسٹرس کے، مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنلز میں داخل ہوگئے ہیں۔

بیڈ منٹن میں، بھارت کے آیوش شیٹی فرانس میں جاری Orleans ماسٹرس سُپر 300 کے مَردوں کے سنگلز میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ آج شام ڈنمارک کے Rasmus Gemke سے ہوگا۔ آیوش شیٹی دنیا میں 48ویں درجے کے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے Jason Gunawan کو 21-17، 21-17 سے ہرا دیا۔ اس سے قبل، پہلے راؤنڈ میں انھوں نے سابق عالمی چمپئن سنگاپور کے Loh Kean Yew کو 21-17 اور 21-7 سے ہرایا تھا۔

December 18, 2024 10:13 AM

views 24

بیڈمنٹن میں بھارت کی تریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے BWF کی تازہ ترین عالمی  درجہ بندی میں اپنے کیریئر کا بہترین 11واں مقام حاصل کیا ہے۔

بیڈمنٹن میں بھارت کی تریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے BWF کی تازہ ترین عالمی  درجہ بندی میں اپنے کیریئر کا بہترین 11واں مقام حاصل کیا ہے۔ اِس دوران مردوں کے سنگلز میں لکشیہ سین عالمی درجہ بندی میں مردوں کے بہترین کھلاڑی کے طور پر 12ویں مقام پر رہے۔ خواتین کے سنگلز میں پی۔وی۔سندھو ایک اور پائیدان اوپر آکر عالمی درجہ بندی میں اب 15ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ ستوِک سائیراج رِنکی ریڈی اور چراغ شیٹی عالمی درجہ بندی میں فی الحال 9ویں مقام پر ہیں۔x

December 13, 2024 9:17 AM

views 33

بیڈمنٹن میں، چین کے Hangzhou میں کھیلے جارہے خواتین کے ڈبلز میں گروپ تین اسٹیج کے ایک میچ میں آج بھارتی جوڑی Treesa Joly اور گائتری گوپی چند کا مقابلہ جاپان کی جوڑی Nami Matsuyama اور Chiharu Shida سے ہوگا۔

بیڈمنٹن میں، چین کے Hangzhou میں کھیلے جارہے خواتین کے ڈبلز میں گروپ تین اسٹیج کے ایک میچ میں آج بھارتی جوڑی Treesa Joly اور گائتری گوپی چند کا مقابلہ جاپان کی جوڑی Nami Matsuyama اور Chiharu Shida سے ہوگا۔ بھارتی جوڑی نے کل گروپ کے دوسرے مرحلے میں ملیشیا کی Pearly Tan اور Thinaah Muralitharan کو اکیس-اُنیس / اکیس-اُنیس سے ہرادیا تھا۔Treesa  اور گائتری کی جوڑی BWF عالمی فائنل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بھارت کی واحد جوڑی ہے۔×

November 30, 2024 11:53 AM

views 24

بیڈمنٹن میں، سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میچ آج لکھنو میں کھیلے جائیں گے۔

بیڈمنٹن میں، سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میچ آج لکھنو میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین کے سنگلز میں اولمپک میں دو مرتبہ کی تمغہ یافتہ، بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو کا مقابلہ Unnati Hooda سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز مقابلے میں لکشیہ سین کا مقابلہ جاپان کے Shogo Ogawa سے ہوگا جبکہ دوسرے درجے کے پریانشو رجاوت کا مقابلہ سنگاپور کے چوتھے سیڈ کے کھلاڑی  Jia Heng Jason Teh سے ہوگا۔