December 20, 2025 9:46 AM December 20, 2025 9:46 AM

views 6

بیڈمنٹن میں چین کے شہر Hangzhou میں جاری سیزن کے اختتامی BWF ورلڈ ٹور فائنزل کے سیمی فائنل میں آج مردوں کے ڈبلز کی معروف جوڑی ساتوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ چین کی Liang Wei Keng اور Wang Chang کی جوڑی سے ہوگا۔

بیڈمنٹن میں چین کے شہر Hangzhou میں جاری سیزن کے اختتامی BWF ورلڈ ٹور فائنزل کے سیمی فائنل میں آج مردوں کے ڈبلز کی معروف جوڑی ساتوِک سائی راج رنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ چین کی Liang Wei Keng اور Wang Chang کی جوڑی سے ہوگا۔ تیسرے درجے کے کھلاڑی ساتوِک اور چراغ بھارتی مردوں کے ڈبلز کی پہلی ایسی جوڑی بن گئی ہے، جو کل شام اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور گروپ B میں سرِ فہرست ہے۔ بھارت کی اس معروف جوڑی نے اپنے گروپ کے آخری میچ میں ملیشیا کی عالمی نمبر دو جوڑی Aaron Chia اور Soh Woo ...

December 7, 2025 9:31 AM December 7, 2025 9:31 AM

views 5

بیڈمنٹن میں گوہاٹی ماسٹرس 2025 میں، بھارت کا سونے کا تمغہ جیتنا یقینی ہو گیا ہے، کیونکہ Saskar Saraswat اور Mithun Manjunath مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

بیڈمنٹن میں گوہاٹی ماسٹرس 2025 میں، بھارت کا سونے کا تمغہ جیتنا یقینی ہو گیا ہے، کیونکہ Saskar Saraswat اور Mithun Manjunath مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سنسکار نے انڈونیشیا کے کھلاڑی Dendi Triansyah کو 21-19، 21-19 سے شکست دی، جبکہ متھن نے اپنے ہم وطن کھلاڑی Tushar Suveerکو 22-20، 21-8 سے ہرایا۔ آج فائنل میں مذکورہ دونوں ہی کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ ×

November 23, 2025 9:35 AM November 23, 2025 9:35 AM

views 11

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین آج سِڈنی میں آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں جاپان کے Yushi Tanaka کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

 بیڈمنٹن میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ 2022 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن لکشیہ سین نے کل سِڈنی میں ایک دلچسپ سیمی فائنل مقابلے میں چینی تائی پے کے کھلاڑی Chou Tein-Chen کو 17-21، 24-22، 21-16 سے ہرایا۔ آج فائنل میں سین کا مقابلہ چین کے  26 ویں رینک کے کھلاڑی Yushi Tanaka سے ہوگا۔ لکشیہ سین نے کوارٹر فائنل میں اپنے ہم وطن کھلاڑی آیوش شیٹی کو ہرایا تھا۔ اب وہ اس ٹورنامنٹ میں واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔ چراغ شیٹی اور ستوِک سائی راج رنکی...

November 22, 2025 10:11 AM November 22, 2025 10:11 AM

views 13

بیڈمنٹن میں، لکشیہ سین، آسٹریلیا اوپن کے مردوں کے سنگلز کے فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔

بیڈمنٹن میں، بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کل سڈنی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں اپنے ہم وطن کھلاڑی آیوش شیٹی کو تیئیس-اکیس، اکیس-گیارہ سے شکست دی۔ اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج ان کا مقابلہ تائیوان کے کھلاڑی Chou-Chen سے ہوگا۔×

November 15, 2025 9:36 AM November 15, 2025 9:36 AM

views 14

بیڈ منٹن میں، معروف بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین Kumamoto Masters جاپان ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

بیڈ منٹن میں، معروف بھارتی کھلاڑی لکشیہ سین Kumamoto Masters جاپان ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے لکشیہ سین نے کَل کوارٹر فائنل میں سنگاپور کے سابق عالمی چیمپئن Loh Kean Yew کو اکیس۔تیرہ،  اکیس۔سترہ سے شکست دی۔ فائنل میں جگہ بنانے کیلئے لکشیہ سین کا مقابلہ آج جاپان کے عالمی نمبر 13 اور 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی Kenta Nishimoto سے ہوگا۔x

October 18, 2025 9:25 AM October 18, 2025 9:25 AM

views 24

بیڈمنٹن میں، ستوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی جوڑی، ڈنمارک اوپن کے سیمی فائنلز میں داخل ہو گئی ہے۔

بیڈ منٹن میں، معروف بھارتی کھلاڑیوں، ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل جوڑی، ڈنمارک اوپن میں، مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس سال BWF ورلڈ چیمپین شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اس جوڑی نے پچھلی رات کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں، محمد ریان Ardianto اور رحمت ہدایت پر مشتمل، بغیر سیڈ والی انڈونیشیائی جوڑی کو اکیس۔ پندرہ، اٹھارہ۔اکیس، اکیس۔سولہ سے شکست دی۔ آج سیمی فائنل میں بھارتی جوڑی کا مقابلہ جاپان کی Takuro Hoki اور Yugo Kobayashi کی جوڑی سے ہوگا۔ البتہ لکشیہ سی...

September 21, 2025 9:33 AM September 21, 2025 9:33 AM

views 21

چین کے شہر Shenzhen میں جاری چائنا ماسٹرس میں مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں آج ست وِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ عالمی چیمپئن Kim Won Ho اور Seo Seung Jae کی جنوبی کوریا کی جوڑی سے ہوگا۔

          چین کے شہر Shenzhen میں جاری چائنا ماسٹرس میں مردوں کے ڈبلز کے فائنل میں آج ست وِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ عالمی چیمپئن Kim Won Ho اور Seo Seung Jae کی جنوبی کوریا کی جوڑی سے ہوگا۔           کَل سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی جوڑی نے ملیشیا کی Aaron Chia اور Soh Wooi Yik کی جوڑی کو اکیس-سترہ، اکیس-چودہ سے شکست دی۔ x

September 19, 2025 10:23 AM September 19, 2025 10:23 AM

views 20

بیڈمنٹن میں کَل Shenzhen میں بھارت کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو چائنا ماسٹر کے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

بیڈمنٹن میں کَل Shenzhen میں بھارت کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو چائنا ماسٹر کے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ دو مرتبہ اولمپک میڈل جیت چکیں سندھو نے تھائی لینڈ کی Pornpawee Chochuwong کو ہرایا۔ اب کوارٹر فائنل میں اُن کا مقابلہ جنوبی کوریا کی An Se Yung سے ہوگا۔ اس دوران سَتوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز کی بھارتی جوڑی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بھارتی جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں چینی تائے پی کی جوڑی کو ہرایا۔×

August 17, 2025 9:27 AM August 17, 2025 9:27 AM

views 6

بیڈمنٹن میں، بھارت کی تانیا ہیمنت نے، شمالی Mariana جزائر میں Saipan انٹرنیشنل 2025 کا، خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔

بیڈمنٹن میں، بھارتی کھلاڑی تانیا ہیمنت نے ناردن ماریانا آئلینڈز میں گزشتہ روز سائپان انٹرنیشنل 2025 میں خواتین سنگلز کا خطاب اپنے نام کیا۔ عالمی درجہ بندی میں 86 ویں مقام پر موجود ٹاپ سیڈ تانیا نے فائنل میں جاپان کی کینائے سکائی کو پندرہ-دس، پندرہ-آٹھ سے ہرایا۔ اس سفر میں تانیا نے جاپان کی Rirna Hiramoto کو سیمی فائنل میں اور سنگا پور کی Lee Xin Yi Meganکو کوارٹر فائنل میں ہرایا۔ یہ اس سال تانیا کا پہلا عالمی چیلنج خطاب ہے۔x

August 2, 2025 9:55 AM August 2, 2025 9:55 AM

views 14

بیڈمنٹن میں بھارت کے لکشیہ سین اور ترون منّے پلّی آج مکاؤ اوپن میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل کے لیے کھیلیں گے۔

بیڈمنٹن میں بھارت کے لکشیہ سین اور ترون منّے پلّی آج مکاؤ اوپن میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل کے لیے کھیلیں گے۔ ایک طرف جہاں لکشیہ سین کا مقابلہ انڈونیشیا کے علوی فرحان سے ہوگا، تو وہیں ترون، ملیشیا کے Justin Hoh کا سامنا کریں گے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کی Line Christophersen، جاپان کی Riko Gunji، چین کی Yu Fei Chen اور چینی تائپے کی Hsiang Ti Lin سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اِن کھلاڑیوں کے بھی آج مقابلے  ہوں گے۔×