December 15, 2025 9:54 AM December 15, 2025 9:54 AM

views 5

آسٹریلیا میں گولی باری کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ایک شخص اور اُس کے بیٹے کی حملہ آور کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔

آسٹریلیا میں یہودیوں کے تہوار Hanukkah کے کَل پہلے دن سڈنی کے Bondi Beach پر گولی باری کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کی پولیس نے اِس گولی باری کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک 50 سالہ شخص اور اُس کا 24 سال کا بیٹا، مبینہ حملہ آور تھے۔ اِس شخص کی موت ہو چکی ہے جبکہ اُس کا بیٹا اسپتال میں داخل ہے اور پولیس حراست میں ہے۔ اِس حملے میں دو پولیس افسروں سمیت 42 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم Anthony Albanese نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں رہنے والے ...