July 6, 2025 9:45 AM
20
نیرج چوپڑا نے بنگلورو میں، 86 اعشاریہ ایک آٹھ میٹر دور نیزہ پھینک کر نیرج چوپڑا کلاسِک 2025 کا افتتاحی ایڈیشن جیت لیا۔
بینگلورو کے شری کانتی ویرا اسٹیڈیم میں منعقد ایک عالمی ایتھلیٹکسGold Level Event، نیرج چوپڑا، کلاسک 2025 میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی نیرج چوپڑا نے 86 اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو کے ساتھ مقابلے کا افتتاحی ایڈیشن جیت لیا۔ کینیا کے Julius Yego، چوراسی اعشاری پانچ ایک میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سری لنکا کے رُومیش Pathirage نے، چوراسی اعشاریہ تین چار میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔