October 18, 2024 2:50 PM

views 23

جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق  نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اس مہینے کی 25 تاریخ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ اس مرحلے کے تحت  43 حلقوں میں 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اکتوبر کو ہوگی۔ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 30 ہے۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کرائی جائے گی۔ ایس پہلی بار ...