July 11, 2025 9:57 AM

views 12

آسام کابینہ نے، انسان اور ہاتھی کے ٹکراؤ سے نمٹنے کیلئے گج مِتر اسکیم کو منظوری دی ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی صدارت میں، آسام کی کابینہ نے مختلف فیصلوں کو منظوری دی ہے، جن کا مقصد انسان اور ہاتھی کے ٹکراؤ سے نمٹنا، صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ضابطوں کو بہتر کرنا اور طلباء اور روایتی ورکروں کیلئے فلاح وبہبود کی اسکیموں میں اضافہ کرنا ہے۔ انسان اور ہاتھی کے ٹکراؤ کے بڑھتے معاملے سے نمٹنے کیلئے حکومت زیادہ خطرے والے آٹھ اضلاع میں گج مِتر اسکیم کا آغاز کرے گی۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر جلد کارروائی کرنے والی ٹیمیں ایسے 80 گاؤوں میں تعینات کی جائیں گی، جہاں ٹکراؤ کے واقعا...