August 25, 2025 9:38 AM August 25, 2025 9:38 AM

views 18

بھارت کی Sharvari Somnath Shende نے کناڈا میں عالمی یوتھ تیراندازی چیمپئن شپ میں 18 سال تک کی عمر کی خواتین کے انفرادی Recurve مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

بھارت کی Sharvari Somnath Shende نے کَل کناڈا کے Winnipeg میں عالمی یوتھ آرچری    چیمپئن شپ 2025 میں 18 سال سے کم عمر خواتین کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے سخت فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی Kim Yewon کو چھ-پانچ سے شکست دے دی۔ Shende کو پہلے تین Sets کے بعد چار-ایک سے برتری حاصل ہوئی، لیکن Kim نے مضبوط واپسی کرکے میچ برابری پر کردیا اور شوٹ آف کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ فیصلہ کن مقابلے میں Kim نے 9 پوائنٹ بنائے، جبکہ Shende نے بہترین 10 پوائنٹ بنا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔...

July 9, 2025 9:51 AM July 9, 2025 9:51 AM

views 19

Madrid میں تیراندازی عالمی کپ کے چوتھے اور آخری مرحلے میں رشبھ یادو اور جیوتی سریکھا وینم نے کمپاؤنڈ مقابلوں میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔

اسپین کے شہر Madrid میں، تیر اندازی میں رِشبھ یادو اور جیوتی سُریکھاVennam  نے، کمپاؤنڈ کوالیفکیشن راؤنڈز میں، تیر اندازی کے عالمی کپ کے چوتھے اور آخری مرحلے میں انفرادی اور ٹیم، دونوں زمروں میں، اعلیٰ ترین مقام حاصل کیے۔ 22 سالہ رِشبھ یادو نے مردوں کے کمپاؤنڈ کوالیفکیشن راؤنڈز میں 716 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پریانش نے 10واں مقام اور اَمن سینی نے 11واں مقام حاصل کیا۔ ایشین گیمز کی چیمپئن جیوتی سُریکھا Vennam بھی خواتین کے کمپاؤنڈز زمرے میں 715 پوائنٹس حاصل کرکے  سرِ فہرست رہیں۔

April 14, 2025 10:05 AM April 14, 2025 10:05 AM

views 12

بھارت نے امریکہ کے Auburndale شہر میں تیراندازی کے عالمی کپ کے پہلے مرحلے میں، مردوں کے Recurve ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

بھارت نے تیراندازی عالمی کپ کے پہلے مرحلے میں میں مردوں کے Recurve ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے، جب امریکہ کے Auburndale میں کل رات فائنل مقابلے میں دھیرج بومادیورا ترون دیپ رائے اور اَتانوداس پر مشتمل سہ رکنی ٹیم کو چین کے ہاتھوں 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیزن کے افتتاحی ایونٹ کا یہ بھارت کا تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جبکہ کمپاؤنڈ مردوں کی ٹیم میں کانسے کا تمغہ    جیتا تھا۔×

April 11, 2025 9:37 AM April 11, 2025 9:37 AM

views 11

اور امریکہ میں فِلوریڈا میں بھارتی مردوں کیRecurve ٹیم تیراندازی عالمی کپ کے پہلے مرحلے کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

تیراندازی میں دھیرج Bommadevara، اٹانوداس اور ترون دیپ رائے پر مشتمل مردوں کی بھارتی Recurve ٹیم امریکہ کے فلوریڈا میں تیراندازی عالمی کپ اسٹیج ون کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے کل رات سیمی فائنل میں اسپین کو چھ دو سے ہرایا۔ اب اتوار کی شام کو فائنل میں اُن کا مقابلہ چین سے ہوگا۔