October 29, 2025 10:21 AM
103
شدید سمندری طوفان مونتھا، مچھلی پٹنم اور کالنگا پٹنم کے درمیان آندھرا پردیش ساحل پہنچنے کے بعد، کمزور پڑ گیا ہے۔ آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں اِس کے زیرِ اثر شدید بارش ہو رہی ہے۔
سمندری طوفان Montha کَل نصف شب میں کاکیناڑہ کے نزدیک آندھراپردیش ساحل سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ساحلی ضلعوں میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور سلاب آگیا۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ اب یہ طوفان کمزور پڑ گیا ہے، کیونکہ یہ شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔ سمندری طوفان Montha کے سبب سری کاکولم، Vizianagaram، وشاکھاپٹنم، Anakapalle، نیلّور، کوناسیما اور کاکیناڑہ ضلعوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں کے چلنے سے ایک پیڑ کے گِر جانے کے بعد کوناسیما میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ 38 ہزار سے زیادہ ہیکٹ...