August 8, 2025 9:58 AM August 8, 2025 9:58 AM
8
وادی کشمیر کے اننت ناگ ریلوے اسٹیشن سے سامان کی نقل وحمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں شمالی ریلوے نے سامان کی نقل و حمل کے لیے اپنے جموں ڈویژن کے تحت اننت ناگ ریلوے اسٹیشن کا باضابطہ آغاز کیا ہے۔ اس اقدام سے اب اننت ناگ سے اور یہاں تک مال برداری ممکن ہو پائے گی جس سے کشمیر کے کاروبار کے لیے ایک نیا اور موثر ٹرانسپورٹ متبادل فراہم ہوگا۔ اِس سے ملک بھر کے بازاروں کے ساتھ کشمیر کے اقتصادی رابطے مضبوط ہو پائیں گے۔ یہ جاری بارہمولہ، سرینگر، بانیہال، ریلوے کاریڈور کا ایک اہم سنگِ میل ہے جو ادھم پور، سری نگر، بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔ سامان کی نقل و حمل کے...