December 11, 2025 9:41 AM December 11, 2025 9:41 AM

views 8

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں، یہ بات دوہرائی ہے کہ درندازوں کو ملک میں سیاسی قیادت طے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لوک سبھا میں کل انتخابی اصلاحات اور ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے معاملے پر زوردار بحث ہوئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن پر اپنے ووٹ بینک کی خاطر غیر قانونی تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ درانداز یہ طے نہیں کر سکتے کہ ملک میں وزیر اعظم یا  وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ جناب امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ SIR کا مقصد Duplicate ناموں اور غیر قانونی تارکین وطن کا نام ہٹا کر ووٹر فہرستوں کو درست کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہ...