September 1, 2025 9:41 AM
25
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جموں کا دورہ کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں میں، حالیہ سیلاب اور بادل پھٹنے کے سبب ہوئے نقصان اور وہاں جاری راحت کے کاموں اور بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے کل رات جموں پہنچے ہیں۔ جناب شاہ جموں خطّے کے سبھی متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے راحت کے اقدامات کا جائزہ لینے اور اِس سلسلے میں تبادلہئ خیال کرنے کے لیے آج جموں کے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔ اپنے دن بھر کے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ جموں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کریں گے اور راج بھون میں افسروں...