October 27, 2025 9:39 AM

views 22

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ممبئی میں انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ممبئی میں India Maritime Week  آئی ایم ڈبلیو 2025  کا افتتاح کریں گے۔ اِس پانچ روزہ کانفرنس کا انعقاد، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، بندرگاہوں کی بھارتی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کرا رہی ہے، جس میں سمندری نشوونما، تجارتی توسیع اور نیلگوں معیشت کی پائیدار ترقی کا، بھارت کا مستقبل کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں،سمندری صنعت سے متعلق بھارت اور غیر ملکی شخصیتیں، پالیسی ساز، سرمایہ کار، اختراکار اور متعلقہ فریقین شرکت کریں گے۔ IMW -2025 میں نمائشوں، ...