October 27, 2025 3:11 PM
55
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی کلیدی بحری پوزیشن اور بحریہ کی مضبوط صلاحیت ہونے کے ناطے بھارت- بحرالکاہل خطے اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر کام کر رہا ہے۔
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج ممبئی میں انڈیاMaritime Week کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں ساڑھے سات ہزار کلومیٹر کا ساحلی علاقہ ہے، 13 ساحلی ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے ہیں اور 23 اعشاریہ سات لاکھ مربع کلومیٹر کا خصوصی اقتصادی زون ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ بھارت اپنی کلیدی بحری پوزیشن، جمہوری اعتبار سے استحکام ہونے اور مضبوط بحریہ کی صلاحیتوں کے تناظر میں بھارت-بحرالکاہل خطے اور گلوبل ساؤتھ یعنی خطہئ جنوب کے ترقی پذیر اور کم...