September 18, 2025 9:37 AM
20
بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ آج بہار کے دورے پر رہیں گے۔
بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ آج بہار کے دورے پر رہیں گے۔ وہ روہتاس اور بیگوسرائے میں 20 ضلعوں کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ گفتگو کریں گے اور آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے منصوبوں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ جناب امت شاہ کَل شام پٹنہ پہنچے ہیں۔ جناب امت شاہ آج صبح روہتاس ضلع میں Dehri میں شاہباد اور مگدھ خطوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارکنوں سے ملیں گے۔×