June 6, 2025 10:03 AM June 6, 2025 10:03 AM

views 9

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والے کُل جماعتی وفد نے کل رات واشنگٹن DC میں امریکہ کے نائب صدر JD Vance سے ملاقات کی۔

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والے کُل جماعتی وفد نے کل رات واشنگٹن DC میں امریکہ کے نائب صدر JD Vance سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں سے لے کر تکنیکی اشتراک بڑھانے تک کئی اہم معاملات پر جامع تبادلہئ خیال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب تھرور نے، اس بات چیت کو بھارت-امریکہ کلیدی ساجھے داری کو مستحکم بنانے کیلئے تعمیری اور مفید قرار دیا۔ وفد کے ارکان نے امریکہ میں رہنے والے سرکردہ بھارت نژاد افراد سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ او...

June 4, 2025 10:00 AM June 4, 2025 10:00 AM

views 10

7 کثیر جماعتی وفود کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بھارت کے سفارتی رابطے کی مہم حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولی اور ٹھوس موقف کا پیغام لے کر، جو 7 کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، اُن میں سے 3 وفود اپنے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔ وفد کے ارکان نے اپنے دورے میں بین الاقوامی رابطے کے اپنے پروگرام کے تحت غیر ملکی رہنماؤں، سرکردہ عہدیداروں، بااثر دانشور افراد، میڈیا اور بھارت نژاد افراد سے ملاقات کی۔ JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا کی سربراہی میں وفد سنگاپور، جاپان، جنوبی کوریا، ملیشیاء اور انڈونیشیا کے اپنے کامیاب دورے کے بعد بھارت واپس آگیا ہے۔ ...

June 1, 2025 9:31 AM June 1, 2025 9:31 AM

views 2

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے بھارت کے مصمم عزم کے پیش نظر 7 کثیر سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دوروں کے دوران اعلیٰ سطحی مذاکرات میں مصروف ہیں۔

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے بھارت کے مصمم عزم کے پیش نظر 7 کثیر سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دوروں کے دوران اعلیٰ سطحی مذاکرات میں مصروف ہیں۔ NCP-SCP ممبر پارلیمنٹ سُپریا سُولے کی قیادت میں کُل پارٹی وفد جو فی الحال ایتھوپیا کے دورے پر ہے، نے، ایتھوپیا کے اعلیٰ قانون سازوں، شخصیتوں اور افریقی یونین کمیشن کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کیے۔ اِن میٹنگوں کے دوران وفد کے ممبروں نے سرحد کے اُس پار کی دہشت گردی کے مسلسل جاری خطروں کو اُجاگر کیا اور بھارت میں سماجی نااتفاقی پیدا...

May 31, 2025 9:32 AM May 31, 2025 9:32 AM

views 2

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے مصمم ارادے کے اظہار کے طور پر سات کثیر پارٹی پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دورے میں اعلیٰ سطح یہ بات چیت میں  مصروف ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے مصمم ارادے کے اظہار کے طور پر سات کثیر پارٹی پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دورے میں اعلیٰ سطح یہ بات چیت میں  مصروف ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کُل جماعتی وفد نے، جو کہ اس وقت کولمبیا کی دورے پر ہے، کولمبیا کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب تھرور نے کہا کہ انہوں نے حالیہ واقعات پر بھارت کے موقف کو پیش کیا اور کولمبیا کے ذریعہ پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے پر مایوسی ظاہر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولمبیا...

May 30, 2025 9:41 AM May 30, 2025 9:41 AM

views 3

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے ٹھوس اور پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہوئے 7 کثیر جماعتی پارلیمانی وفود مختلف ملکوں کے اپنے دورے میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے ٹھوس اور پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہوئے 7 کثیر جماعتی پارلیمانی وفود مختلف ملکوں کے اپنے دورے میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ممبرِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں  کُل جماعتی پارلیمانی وفد کولمبیا کی راجدھانی Bogota پہنچ  گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں جناب تھرور نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھیجنے والوں اور اُنہیں روکنے والوں کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی۔ NCP شرد پوار گروپ کی ممبرِ پارلیمنٹ سُپریا سُولے کی سربراہی میں ایک اور وفد ...

May 29, 2025 9:55 AM May 29, 2025 9:55 AM

views 4

کانگریس کے ممبرِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے، جو پنامہ میں کُل جماعتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا

کانگریس کے ممبرِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے، جو پنامہ میں کُل جماعتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر کوئی اور حملہ ہوتا ہے، تو بھارت جوابی کارروائی کرے گا۔ پنامہ میں بھارتی سفارتخانے کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تھرور نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں کا وحشیانہ حملہ پاکستانی فوج کے اُن ناپاک عزائم کا ایک حصہ ہے، جو وہ سیاحت کے ساتھ فروغ پاتی ہوئی کشمیر کی معیشت کو کمزور کرنے کے لیے جاری رکھنا چاہتی...

May 28, 2025 10:01 AM May 28, 2025 10:01 AM

views 2

دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا بھارت کا پیغام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔

دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا بھارت کا پیغام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ جیسا کہ بھارت کے کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں میں عالمی رہنماؤں، پارلیمنٹ کے ماہرین، دانشوروں، میڈیا اور سوِل سوسائٹی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، تاکہ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کیا جائے۔ پانامہ میں کانگریس ایم پی ششی تھرور کی قیادت والے ایک کُل جماعتی بھارتی وفد نے پانامہ اسمبلی صدر Dana Castaneda کے سات میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران جناب تھرور نے بتایا کہ بھارت کو، جنگ شروع کرنے میں کوئی دلچس...

May 26, 2025 10:08 AM May 26, 2025 10:08 AM

views 3

کُل جماعتی وفود نے عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ بھارت کے پاس، اب سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی سے نمٹنے کا ایک نیا طریقِ کار ہے اور اِس طرح کے جرائم میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا

  کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ اب پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بھارت کے پاس ایک نیا طریقِ کار ہے اور اِس طرح کے جرائم میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اب کسی کو یہ یقین نہیں کرنے دیا جائے گا کہ وہ محض سرحد پار کرکے یہاں آجائے اور بے خوف ہوکر، ہمارے شہریوں کو ہلاک کردے۔ جناب تھرور نے کہا کہ اب اِس کی قیمت چکانا پڑے گی اور اب اِس قیمت میں منظم طور پر اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے یہ بات، امریکہ کے شہر نیویارک میں بھارتی افراد ...