November 4, 2025 3:19 PM November 4, 2025 3:19 PM
21
دلّی آنے والی ایئر انڈیا فلائٹ A 1174 کو، جس نے امریکہ کے سان فرانسسکو سے اتوار کو اُڑان بھری تھی، مشتبہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے منگولیا کے Ulaanbaatar میں احتیاطی قدم کے طور پر اتار لیا گیا۔
دلّی آنے والی ایئر انڈیا فلائٹ A 1174 کو، جس نے امریکہ کے سان فرانسسکو سے اتوار کو اُڑان بھری تھی، مشتبہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے منگولیا کے Ulaanbaatar میں احتیاطی قدم کے طور پر اتار لیا گیا۔ ایئرانڈیا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ہوائی جہاز Ulaanbaatar میں بحفاظت اتر گیا اور اس کی ضروری جانچ کی جارہی ہے۔ ایئر لائنس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے ساجھیداروں کے ساتھ مل کر کوشش کررہی ہے کہ سبھی متاثرہ مسافروں کی مدد کی جاسکے اور جتنا جلد ممکن ہو، انہیں اُن کی منزل پر پہنچایا جاسکے۔x