September 1, 2025 2:57 PM

views 27

افغانستان کے Kunar صوبے میں شدید زلزلہ آنے سے کم از کم 600 افراد کی موت ہوگئی جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

 افغانستان میں جلال آباد شہرکے نزدیک Kunar صوبے میں کَل شدید زلزلہ آنے سے 600 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگ زخمی ہوئے۔ ریختر پیمانے پر اِس کی شدت چھ بتائی گئی ہے۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا  مرکز ننگرہار صوبے میں جلال آباد شہر کے کوئی 27 کلومیٹر مشرق-شمال مشرق میں تھا۔ افغانستان کی امور داخلہ کی وزارت نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 622 تک پہنچ گئی ہے۔x

September 1, 2025 9:24 AM

views 31

کَل رات دیر گئے جنوب مشرقی افغانستان میں 6 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ آیا، جس کے سبب کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

کَل رات دیر گئے جنوب مشرقی افغانستان میں 6 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ آیا، جس کے سبب کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ امریکہ کے ارضیاتی سَروے کے محکمے نے بتایا کہ یہ زلزلہ جلال آباد کے 27 کلو میٹر مشرق، شمال-مشرق میں آیا تھا۔ تقریباً 20 منٹ بعد ننگر ہار صوبے میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 4 اعشاریہ پانچ تھی اور اِس کی گہرائی  10 کلو میٹر تھی۔×