November 3, 2025 9:21 AM

views 36

افغانستان کے ہندو کُش خطے میں 6 اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا۔

افغانستان کے Hindu Kush خطّے میں کَل آدھی رات 6 اعشاریہ 3 کی شدّت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مزارِ شریف شہر کے نزدیک Kholam میں تھا۔ مزارِ شریف میں بہت سے لوگ اپنے گھروں کے ڈھہ جانے کے خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔ راجدھانی کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے نے اپنے PAGER سسٹم میں اورینج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کافی جانی نقصان کا امکان ہے۔×

September 3, 2025 10:04 AM

views 10

افغانستان کے مشرقی حصے میں آئے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 400 کے پار ہوگئی ہے۔

افغانستان کے مشرقی حصے میں آئے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 400 کے پار ہوگئی ہے۔ ہزاروں افراد زخمی ہیں اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ افغانستان میں اتوار کے روز ریختر پیما پر 6 کی شدت کا زبردست زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز، مشرقی افغانستان کے ننگر ہار صوبے کی راجدھانی جلال آباد سے 27 کلو میٹر دور شمال مشرق میں، زمین میں 8 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ×