October 18, 2025 9:30 AM October 18, 2025 9:30 AM

views 54

پاکستان نے، افغانستان کے پکتیا صوبے میں فضائی حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں تین مقامی کرکٹ کھلاڑیوں سمیت 10 شہری ہلاک ہو گئے۔ افغانستان نے، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

افغانستان میں، پاکستان کی طرف سے سرحدی صوبے پکتیا پر فضائی حملے کیے جانے کے بعد کل کم سے کم 10 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اس طرح سرحد پر دو دن تک سکون رہنے کے بعد، جنگ بندی ختم ہو گئی۔ 48 گھنٹے کے اِس معاہدے سے، تقریباً ایک ہفتے سے جاری سرحدی جھڑپیں رُک گئی تھیں، جن میں دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے پکتیا صوبے میں تین جگہوں پر بمباری کی۔ افسر نے بتایا کہ افغانستان بھی جوابی ک...