October 14, 2025 9:41 AM
47
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر جھڑپوں میں اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔ دلّی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان نے پاکستان کے حملے کے بعد ہی فوجی کارروائی شروع کی۔ جناب متقی نے، جو اِس وقت بھارت کے دورے پر ہیں، کہا کہ افغانستان کے دوست ممالک جیسے قطر اور دیگر عرب ملکوں نے اُن سے جنگ روکنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، بلکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے وزیر خ...