November 11, 2025 3:05 PM

views 33

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دلّی میں لال قلعہ کے قریب دھماکے کے پیچھے، جن لوگوں کا ہاتھ ہے، انہیں بخشا نہیں جائے گا اور اِس دھماکے کے ذمہ دار لوگوں کو، اُن کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

   وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دلی میں ہوئے خوفناک دھماکے کی سازش رچنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور قصوروار لوگوں کو سزا دی جائے گی۔ بھوٹان کے تھمپو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ اِس دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں کے رابطے میں تھے اور پوری رات اُن سے جانکاری حاصل کرتے رہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ ایجنسیاں اِس سازش کی تہہ تک جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہت غمزدہ دل کے ساتھ بھوٹان آئے اور کہا کہ کَل شام دلی میں ہوئے اِس واقعے نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہ...