September 1, 2025 2:49 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیا ہے اور یہ بات دوہرائی ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔ آج Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں اپنے بیان میں جناب مودی نے دہشت گردی کو انسانیت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے۔ جناب مود...