April 28, 2025 10:17 AM April 28, 2025 10:17 AM

views 8

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا، ایک دن کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کابینہ کی درخواست پر لیفٹننٹ گورنر  منوج سنہا نے آج قانون ساز اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا ہے، تاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر تبادلہئ خیال کیا جا سکے، اس حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی باشندہ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ اسمبلی میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد حادثے اور اس سے متعلق امور پر تبادلہئ خیال ہوگا اور پھر حادثے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی جائے گی، اس حادثے سے نہ صرف ملک بلکہ دنیا کو صدمہ پہنچا ہے...