December 12, 2025 2:44 PM December 12, 2025 2:44 PM
1
حکومت نے کہا ہے کہ وہ لوک سبھا میں فضائی آلودگی کے معاملات پر بحث کرنے کیلئے تیار ہے۔
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ حکومت لوک سبھا میں فضائی آلودگی کے امور پر بحث کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اپوزیشن کے لیڈر کی طرف سے اِس معاملے کو اٹھایا گیا تھا۔لہٰذا حکومت کو اِس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ دیکھے گی کہ کس طرح ضابطوں کے تحت اِس سے متعلق ڈھانچے پر بحث کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پہلے ہی دن حکومت نے اپنا موقف پوری طرح واضح کردیا تھا کہ اپوزیشن کی پارٹیوں کی رائے لینے کے ساتھ ہی سبھی اہم عام معاملات پر حکومت بحث کے ...