علاقائی خبریں

October 29, 2025 10:10 AM

views 36

تلنگانہ میں سمندری طوفان Montha کے اثر سے حیدرآباد سمیت بہت سے ضلعوں میں شدید بارش ہوئی۔

تلنگانہ میں سمندری طوفان Montha کے اثر سے حیدرآباد سمیت بہت سے ضلعوں میں شدید بارش ہوئی۔ Nagarkurnool اور Nalgonda ضلعوں میں کل سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ Nagarkurnool میں آج صبح  5 بجے تک 167 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،  جو سب سے زیادہ ہے، جبکہ Nalgonda میں 131 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکار...

October 29, 2025 10:09 AM

views 14

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی سے بات چیت کی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی سے بات چیت کی۔ اُن کے ساتھ ریلوے کے متعلقہ افسران بھی تھے۔ یہ بات چیت دونوں ریاستوں میں مونتھا طوفان کے بعد کی صورتحال میں باز آبادکاری کے فوری کام کاج کے بارے میں تھی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ...

October 29, 2025 10:05 AM

views 52

بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم میں آج سے تیزی آجائے گی۔

بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم میں آج سے تیزی آجائے گی۔ چھٹھ پوجا کے تہوار ختم ہونے کے بعد بہت سے ممتاز لیڈر اور سیاسی پارٹیوں کی اہم شخصیات ریاست بھر میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ NDA اور عظیم اتحاد کے اہم لیڈر، آج انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ مہاگٹھ بندھن کا منشور جاری ہونے کے بعد ح...

October 28, 2025 9:40 PM

views 50

مہاگٹھ بندھن نے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے مشترکہ انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ اس نے 20 دن کے اندر اندر فی کنبہ ایک مستقل نوکری فراہم کرنے کیلئے قانون لانے کا عہد کیا ہے۔ NDA نے اِسے حقیقت سے پَرے قرار دیا ہے

بہار میں NDA اور مہا گٹھ بندھن سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے آج اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ آج چھٹھ تہوار ختم ہونے کے ساتھ ہی توقع ہے کہ کل سے انتخابی مہم میں تیزی آجائے گی۔ اسی دوران مہا گٹھ بندھن نے آج اپنا مشترکہ انتخابی منشور جاری کیا ہے، جس میں روزگار، صحت، تعلی...

October 28, 2025 9:29 PM

views 25

آج دلّی میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کے تجربے کا آغاز کیا گیا

آج دلّی میں شدید فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کے تجربے کا آغاز کیا گیا۔ دلّی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سِرسا نے مطلع کیا کہ اِس پائلٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر قومی راجدھانی میں کلائوڈ سیڈنگ کیلئے IIT کانپور سے ایک طیارے نے پرواز بھری ہے۔ جناب سِرسا نے کہا کہ Khekra، براڑی، نارتھ ...

October 28, 2025 9:28 PM

views 12

سینئر مائونواز لیڈروں Bandi Prakash اور پی پرساد رائو نے آج حیدرآباد میں تلنگانہ کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شیو دَھر ریڈی کے سامنے خودسپردگی کردی

سینئر مائونواز لیڈروں Bandi Prakash اور پی پرساد رائو نے آج حیدرآباد میں تلنگانہ کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شیو دَھر ریڈی کے سامنے خودسپردگی کردی۔ Bandi Prakash مائونواز ریاستی کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر کام کر رہا تھا اور 45 سال سے تنظیم سے وابستہ تھا جسے پربھات کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

October 28, 2025 9:27 PM

views 46

جموں و کشمیر میں آج گاندربل کے سون مَرگ Hill اسٹیشن میں ایک سڑک حادثے میں 6 سیاح زخمی ہوگئے

جموں و کشمیر میں آج گاندربل کے سون مَرگ Hill اسٹیشن میں ایک سڑک حادثے میں 6 سیاح زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک منی بس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی مدد کیلئے سون مرگ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

October 28, 2025 9:25 PM

views 9

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے آج ایٹہ نگر کے کھیلو انڈیا انڈور اسٹیڈیم میں 69ویں قومی اسکول گیمز2025 کا افتتاح کیا

اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے آج ایٹہ نگر کے کھیلو انڈیا انڈور اسٹیڈیم میں 69ویں قومی اسکول گیمز2025 کا افتتاح کیا۔ اروناچل پردیش اسکول گیمز کی بھارتی فیڈریشن کی 71 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اِس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اِسے اروناچل پردیش کیلئے فخر کا ا...

October 28, 2025 2:33 PM

views 22

مونتھا طوفان کی وجہ سے آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں موسلادھار بارش ہورہی ہے اور تیز وتند ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان Montha نے شدید طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے اور ہوائیں 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے سبب آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اور شدید بارش ہو رہی ہے۔ یہ سمندری طوفان آج رات آندھراپردیش کے ساحل پر مچھلی پٹنم اور کلِنگا پٹنم کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔ Srikak...

October 28, 2025 2:31 PM

views 32

بہار اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم زور پکڑ گئی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آتی جارہی ہے۔ اب جبکہ پہلے مرحلے کی پولنگ 6 نومبر کو ہونی ہے، NDA اور مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔ مہا گٹھ بندھن کا منشور جاری کرنے سے قبل RJD لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن آج منشور جاری کرے گا، جس میں ا...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔