علاقائی خبریں

October 31, 2024 9:34 PM

views 26

سابق مرکزی وزیر RCP سنگھ نے آج بہار میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا

سابق مرکزی وزیر RCP سنگھ نے آج بہار میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا۔ پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں اِس کا اعلان کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ان کی سیاسی پارٹی کو آپ سب کی آواز-ASA کے نام سے جانا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی نئی پارٹی سماج کے ہر طبقے اور ذاتوں کے لوگوں کی نمائندگی کرے گی اور...

October 31, 2024 2:34 PM

views 30

جموں و کشمیر میں منگل کے روز جموں خطے کے اخنور سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں ہلاک ہوئے تین دہشت گردوں کا تعلق ممنوعہ جیشِ محمد گروپ سے تھا

جموں و کشمیر میں منگل کے روز جموں خطے کے اخنور سیکٹر کے Battal گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں، جن تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا، ان کا تعلق ممنوعہ جیشِ محمد گروپ سے تھا اور انہوں نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر PoK سے علاقے میں حال ہی میں دراندازی کی تھی۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار...

October 30, 2024 9:56 PM

views 28

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کا کام آج مکمل ہوگیا

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کا کام آج مکمل ہوگیا۔ اِس مرحلے کیلئے 634 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ 20 نومبر کو دوسرے مرحلے میں 38 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ پہلی نومبر تک امیدوار اپنے نامزدگی پرچے واپس لے سکتے ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کی...

October 30, 2024 9:50 PM

views 22

این سی ڈبلیو نے کیرالہ میں گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون کی مبینہ عصمت دری سے متعلق ایک رپورٹ پر دُکھ کا اظہار کیا ہے

خواتین کے قومی کمیشن، NCW نے کیرالہ میں گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون کی، جس کا تعلق اڈیشہ سے ہے، ایک شخص کے ذریعے مبینہ عصمت دری سے متعلق ایک رپورٹ پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ اِس سلسلے میں، اِس مہینے کی 17 تاریخ کو ایک FIR درج کی گئی تھی۔ ملزم فرار ہو گیا ہے۔ کمیشن نے ریاست کے قانون نافذ کرنے والے ...

October 30, 2024 9:43 PM

views 20

دلّی این سی آر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب کے زمرے میں برقرار ہے

دلّی این سی آر  میں ہوا کا معیار انتہائی خراب کے زمرے میں برقرار ہے۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق دلّی کی ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ آج سہ پہر ایک بجے 296 ریکارڈ کیا گیا۔ IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ کل سے اگلے مہینے کی دو تاریخ تک ہوا کی کوالٹی بہت خراب کے زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ x

October 30, 2024 9:34 PM

views 15

ملک میں روشنی کے تہوار کی تیاریوں کے درمیان آج شام ایودھیا میں 25 لاکھ سے زیادہ مٹی کے دیے روشن کرکے عظیم الشان دیپ اُتسو منایا جا رہا ہے

دیوالی آنے کے ساتھ، تہوار کا جذبہ پورے ملک میں چھایا ہوا ہے۔ اترپردیش میں آج شام رام کی Paidi سمیت ایودھیا کے سریو دریا کے 55 گھاٹوں پر ایک عظیم الشان دیپ اُتسو منعقد کیا گیا۔ رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب کے بعد ایودھیا میں یہ پہلی دیپ اُتسو تقریب ہے۔ اترپردیش حکومت نے دیپ اُتسو کے موقع پر 25 لاکھ...

October 30, 2024 3:23 PM

views 19

کیرالہ ہائی کورٹ میں پانچ نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف لیا

کیرالہ میں، آج کیرالہ ہائی کورٹ میں پانچ نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف لیا ہے۔ ان نئے ججوں میں پی۔کرشن کمار، کے۔ وی جیا کمار، ایس۔ مرلی کرشنا، Jobin Sebistain اور پی۔ وی۔ بالا کرشنن شامل ہیں۔ کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس Nitin Jamder نے اِن نئے ججوں کو آج صبح ہائی کورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں عہدے کا حلف...

October 30, 2024 3:16 PM

views 20

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی کی آج جانچ کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے کیلئے کُل 634 امیدوار میدان میں ہیں۔ 20 نومبر کو دوسرے مرحلے کی پولنگ کے تحت جھارکھنڈ کے 38 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے برسر اقتدار اور اپوزیشن جماعتوں س...

October 30, 2024 3:12 PM

views 23

جموں وکشمیر میں حفاظتی دستوں نے بڑی مقدار میں گولی بارود اور ہتھیار کا پتہ لگایا

جموں و کشمیر میں، حفاظتی دستوں نے جموں کے اخنور سیکٹر کے Battal علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران بڑی مقدار میں گولی بارود اور ہتھیار کا پتہ لگایا ہے۔ کل، کارروائی کے دوران ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے سامان کی تلاشی لینے پر حفاظتی دستوں کو بڑی تعداد میں ہتھیار ملے ت...

October 29, 2024 9:35 PM

views 27

راجستھان کے سیکر ضلعے میں ایک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے

راجستھان کے سیکر ضلعے میں آج دوپہر ایک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 25 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس سالاسر سے نول گڑھ جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ بس کے ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھودیا جس کے بعد یہ گاڑی، لکشمن گڑھ میں ایک پانی کے پائپ سے ٹکرا گئی۔ سیکر رینج کے پ...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔