علاقائی خبریں

November 29, 2024 9:46 PM

views 13

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کی رفتار پر روک لگانے کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں پر الزام لگایا

وزیر اعظم نریندر مودی اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر آج شام بھوبنیشور پہنچے۔ وزیر اعظم کَل سے بھوبنیشور میں پولیس ڈائریکٹر جنرلوں اور انسپکٹر جنرلوں کی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کیا۔ بھوبنیشور میں اپنی آمد کے بعد وزیر اعظم نے بیجوپٹنایک بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے ...

November 29, 2024 9:35 PM

views 9

آج تیسرے پہر مہاراشٹر کے گونڈیا ضلع میں سڑک ارجُنی پر ہوئے ایک حادثے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

آج تیسرے پہر مہاراشٹر کے گونڈیا ضلع میں سڑک ارجُنی پر ہوئے ایک حادثے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاستی ٹرانسپورٹ کی یہ بس Bhandara سے گونڈیا جارہی تھی، جب بندراوَن ٹولہ گاؤں کے نزدیک کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد پلٹ گئی۔ 9 افراد موقعے پر ہی فوت ہوگئے جبکہ تقریباً دیگر 30 افراد زخمی ہوئے جنھی...

November 29, 2024 9:34 PM

views 12

جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ سمندری طوفان Fengal کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ کَل سہ پہر تک یہ تمل ناڈو کے مہابلی پورم کے نزدیک پہنچ جائے گا

جنوب مغربی خلیج بنگال پر بنا سمندری طوفان Fengal ناگاپٹی نم سے 260 کلو میٹر اور چنئی سے 300 کلو میٹر مشرق کی جانب بڑھ گیا ہے۔سمندری طوفان کی وجہ سے اِس ہفتے کے آخر تک ناگاپٹی نم اور چنئی کے ساحلوں پر معتدل سے شدید بارش ہوسکتی ہے۔ سمندری طوفان Fengal کے کل دوپہر تک مہابلی پورم اور کرائیکل کے درمیان پ...

November 29, 2024 2:59 PM

views 13

جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا گہرا دباؤ شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے

جنوب مغربی خلیج بنگال کے اوپر ہوا کا گہرا دباؤ شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے اور آج صبح یہ اُسی علاقے میں مرکوز تھا اور اب یہ ناگاپٹنم، پڈوچیری اور چنئی کے قریب آ رہا ہے۔ اس وقت یہ ناگاپٹنم سے تقریباً 310 کلومیٹر، پڈوچیری سے جنوب مشرق میں 360 کلومیٹر اور چنئی کے جنوب مشرق میں 400 کلومیٹر کے ف...

November 29, 2024 10:49 AM

views 27

اترپردیش سرکار نے سنبھل میں تشدد کے حالیہ واقعات کی عدالتی انکوائری کاحکم دیاہے، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اترپردیش سرکار نے سنبھل میں تشدد کے حالیہ واقعات کی عدالتی انکوائری کاحکم دیاہے، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج دیویندر کمار اروڑا کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو اِس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر دو ممبروں میں ریٹائرڈ IAS افسر امت ...

November 29, 2024 10:29 AM

views 14

مہایوتی کے رہنماؤں نے مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دینے کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شنڈے، BJP لیڈر دیویندر فڑنویس اور NCP سربراہ اجیت پوار نے مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دینے کے معاملے پر تبادلہئ خیال کیلئے کَل نئی دلّی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر مرکزی وزیر اور BJP کے صدر جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔ جنا...

November 28, 2024 9:43 PM

views 10

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر ہیمنت سورین نے آج چوتھی بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج سہ پہر رانچی کے Morhabadi میدان میں جناب سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اِس موقع پر آئی این ڈی آئی اے بلاک کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ اِن میں کانگریس صدر م...

November 28, 2024 9:41 PM

views 30

جھارکھنڈ اسمبلی کا ایک خصوصی اجلاس 9 دسمبر سے 12 دسمبر کے درمیان ہوگا۔

جھارکھنڈ اسمبلی کا ایک خصوصی اجلاس 9 دسمبر سے 12 دسمبر کے درمیان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میٹنگ کے بعد جناب سورین نے کہا کہ اسٹیفن مرانڈی عبوری اسپیکر ہوں گے اور اِس اجلاس کے دوران ممبرانِ اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔

November 28, 2024 9:35 PM

views 19

قومی راجدھانی کے پرشانت وہار علاقے میں آج ایک چھوٹے سے پارک کی چہار دیواری کے نزدیک کم شدت کا دھماکہ ہوا

قومی راجدھانی کے پرشانت وہار علاقے میں آج ایک چھوٹے سے پارک کی چہار دیواری کے نزدیک کم شدت کا دھماکہ ہوا۔ اِس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد دلّی پولیس، فورینسک سائنس لیباریٹری کی ٹیم، آگ بجھانے والا عملہ اور ایمبولینس فوراً جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ دلّی پولیس کے PRO سنجے کمار تیاگی نے بتایا کہ ایک شخص ب...

November 28, 2024 9:31 PM

views 12

جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور یہ 30 تاریخ کی صبح Mahabalipuram اور پڈوچیری کے درمیان پار کر جائے گا

جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور یہ 30 تاریخ کی صبح Mahabalipuram اور پڈوچیری کے درمیان پار کر جائے گا۔ ریاست کے ساحلی ضلعوں میں مزید دو دن تک شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے علاقائی سربراہ نے کہا ہے کہ سمندر میں اونچی اونچی لہ...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔