علاقائی خبریں

December 17, 2025 9:56 AM

views 7

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج تمل ناڈو کے شہر Velore کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج تمل ناڈو کے شہر Velore کا دورہ کریں گی۔ وہ سری پوریم گولڈن ٹیمپل میں درشن اور آرتی کریں گی۔ صدر جمہوریہ مندر کے احاطے میں ایک Meditation پویلین کا آغاز کریں گی اور ایک پودا لگائیں گی۔ تمل ناڈو کے گورنر آر-این روی اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن ...

December 17, 2025 9:47 AM

views 8

جن گاڑیوں کے پاس، آلودگی پر قابو پانے والا مجاز سرٹیفیکیٹ نہیں ہے، انہیں کَل سے دلّی میں پیٹرول پمپ پر ایندھن نہیں دیا جائے گا۔

قومی راجدھانی دلّی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے دلّی حکومت نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلّی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ ایسی گاڑیاں، جن کے پاس درست پولیوشن انڈر کنٹرول، PUC سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا، انہیں کَل سے پیٹرول پمپس پر ایندھن نہیں مل سکے گ...

December 17, 2025 9:39 AM

views 15

جموں کشمیر آج اپنی پہلی بین الاقوامی بھارتی طرز کی کُشتی یا دنگل اور رستم جموں کشمیر خطاب 2025 کی میزبانی کیلئے  تیار ہے۔

جموں کشمیر آج اپنی پہلی بین الاقوامی بھارتی طرز کی کُشتی یا دنگل اور رستم جموں کشمیر خطاب 2025 کی میزبانی کیلئے  تیار ہے۔ یہ مقابلے جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کھیل کے اس بڑے مقابلے میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی اور قومی دنگل اسٹارز حصہ لیں گے، جو رستم جموں کشمیر خطاب 2025 کیلئے مقابلہ ک...

December 16, 2025 9:29 PM

views 13

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں 34 ماؤنوازوں نے خودسپردگی کردی ہے

چھتیس گڑھ میں بیجاپور ضلع میں سات خواتین سمیت 34 مائونوازوں نے آج خودسپردگی کی ہے۔ ان میں 26 مائونوازوں پر مجموعی طور پر 84 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر جتیندر کمار یادو نے کہا کہ جن لوگوں نے خودسپردگی کی ہے ان میں تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی اور AOB ڈویژن کے مائونوازوں کے علاوہ DKS ز...

December 16, 2025 9:26 PM

views 14

گوا پولیس نے مفرور ملزمان سوربھ اور گورو لوتھرا کے دلّی پہنچنے پر انھیں تحویل میں لے لیا ہے

گوا پولیس نے مفرور ملزمان سوربھ اور گورو لوتھرا کے دلّی پہنچنے پر انھیں تحویل میں لے لیا ہے۔ اِن لوگوں کو اِس ماہ کی 6 تاریخ کو گوا میں آتش زدگی کے ایک بڑے واقعے کے سلسلے میں تھائی لینڈ کے حکام نے ڈیپورٹ کیا ہے۔ آگ لگنے کے اِس واقعے میں 25 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ اِس سلسلے میں سبھی ضروری قانونی ...

December 16, 2025 9:25 PM

views 12

بھارت موسمیات محکمے IMD نے کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرچ چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت موسمیات محکمے IMD نے کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرچ چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں سردی میں اضافہ اور گہرا کُہرا جاری رہے گا جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔ اترپردیش اور مدھیہ پردیش...

December 16, 2025 5:09 PM

views 15

چناؤ کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع کردیا ہے۔ موجود نہ ہونے، دوسری جگہ چلے جانے، انتقال کرجانے یا دو جگہ نام ہونے کی وجہ سے 58 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کے نام کاٹے گئے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں چناؤ فہرستوں کا مسودہ شائع کردیا ہے۔ 58 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام، اُن کے نہ ملنے، اُن کا پتہ بدل جانے، اُن کی موت ہوجانے یا ایک سے زیادہ نام ہونے کی بناء پر خارج کردیئے گئے ہیں۔ SIR کے پہلے مرحلے میں مغربی بنگال میں مجموعی طور پر سات کروڑ 66 لاکھ 37 ہزار 529 ووٹرو...

December 16, 2025 9:49 AM

views 17

جموں وکشمیر کے اُدھم پور ضلع میں کَل شام ایک مسلح جھڑپ کے دوران اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک جوان شہید ہوگیا

جموں وکشمیر کے اُدھم پور ضلع میں کَل شام ایک مسلح جھڑپ کے دوران اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ شہید جوان کی شناخت امجدپٹھان کے طور پر ہوئی ہے۔ گولی باری میں اسپیشل آپریشن گروپ کے دیگر دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔×

December 16, 2025 9:36 AM

views 10

مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی کی مہم SIR کے پہلے مرحلے کے تحت، ووٹروں کی فہرستوں کا مسودہ  آج شائع کیا جائے گا

مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی کی مہم SIR کے پہلے مرحلے کے تحت، ووٹروں کی فہرستوں کا مسودہ  آج شائع کیا جائے گا۔ ووٹروں کی فہرستوں کا مسودہ شائع کرنے سے قبل، کمیشن نے ووٹرس کے خصوصی مشاہدین مقرر کئے ہیں جو ریاست کے کئی اسمبلی حلقوں میں اِس کام کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔×

December 15, 2025 9:49 PM

views 15

مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی کی مہم SIR کے پہلے مرحلے کے تحت، ووٹروں کی فہرستوں کا مسودہ کَل شائع کیا جائے گا

مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی کی مہم SIR کے پہلے مرحلے کے تحت، ووٹروں کی فہرستوں کا مسودہ کَل شائع کیا جائے گا۔ ووٹروں کی فہرستوں کا مسودہ شائع کرنے سے قبل، کمیشن نے ووٹرس کے خصوصی مشاہدین مقرر کئے ہیں جو ریاست کے بہت سے اسمبلی حلقوں میں اِس کام کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔