علاقائی خبریں

January 11, 2026 9:37 AM January 11, 2026 9:37 AM

views 2

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کیرالہ کے ایک روزہ دورے پر کل رات تِرووننت پورم پہنچے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کیرالہ کے ایک روزہ دورے پر کل رات تِرووننت پورم پہنچے۔ ہوائی اڈّہ پہنچنے پر تِرووننت پورم میونسپل کارپوریشن کے نئے منتخب میئر وی-وی راجیش، کیرالہ BJP کے صدر راجیو چندر شیکھر اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔ جناب امت شاہ آج صبح تِرووننت پورم میں شہ...

January 11, 2026 9:25 AM January 11, 2026 9:25 AM

views 2

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے دلّی، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں آج گہرے سے بہت گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے دلّی، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں آج گہرے سے بہت گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے کہا کہ بہار، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت- بلتستان اور مظفرآباد میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ راجستھان، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خ...

January 10, 2026 9:51 PM January 10, 2026 9:51 PM

views 4

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی میں امن وقانون کا رول اہم ہوتا ہے

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ جن ریاستوں میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہے، وہاں سرمایہ کار ہمیشہ زیادہ دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔ آج جے پور میں کانسٹبلز کے تقرر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا کہ کئی طرح کے چیلنجوں کے باوجود راجستھان سرکار نے...

January 10, 2026 9:46 PM January 10, 2026 9:46 PM

views 3

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے I-PAC کیس میں کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے سماعت ملتوی کئے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے I-PAC کیس کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ED نے اِس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔اُدھر مغربی بنگال سرکار نے بھی عدالت عالیہ میں ایک اپیل دائر کی ہے، جس میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ اُسے سماعت کا موقع دیئے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کیا جائے۔ اس سے پہلے جم...

January 10, 2026 9:37 PM January 10, 2026 9:37 PM

views 3

بھارتی موسمیات محکمے نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ ہریانہ، دلّی، راجستھان، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے بعض حصوں میں کَل بہت گہرا کُہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔موسمیات محکمے کے مطابق اگلے تین دن کے دوران، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں کہیں تیز...

January 10, 2026 3:09 PM January 10, 2026 3:09 PM

views 2

مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار اور اُن کے چچا NCP کے شرد چندر پوار نے پونے میں میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کیلئے مشترکہ منشور جاری کیا ہے

مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار اور اُن کے چچا NCP کے شرد چندر پوار کی زیرِ قیادت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP نے پونے میں آئندہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کیلئے مشترکہ منشور جاری کیا ہے۔ آج پونے میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جناب پوار، اُن کے چچا اور NCP کی ورکنگ صدر (SP) سُپریا...

January 10, 2026 3:07 PM January 10, 2026 3:07 PM

views 3

کیرالہ کے اعلیٰ چناؤ افسر ڈاکٹر Rathan U Kelkar نے کہا ہے کہ خصوصی جامع نظرِثانی سے متعلق ERONET نظام اب کام کررہا ہے

کیرالہ کے اعلیٰ چناؤ افسر ڈاکٹر Rathan U Kelkar نے کہا ہے کہ خصوصی جامع نظرِثانی سے متعلق ERONET نظام اب کام کررہا ہے۔ اِس کے ذریعے NRI ووٹر سماعت کیلئے ضروری دستاویزات پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس نظام کے ذریعے NRI ووٹر اپنی دستاویزات پیش کرسکیں گے اور انہیں ذاتی طور پر سماعت کیلئے پیش ہونے ...

January 10, 2026 9:34 AM January 10, 2026 9:34 AM

views 2

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں 63 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے۔

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں 63 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے۔ ان میں سے 36 ماؤنوازوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔ ماؤنوازوں نے پولیس سپرنٹینڈنٹ گورو رائے کے سامنے خود سپردگی کی۔ سحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب رائے نے کہا کہ خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں میں 18 خو...

January 10, 2026 9:33 AM January 10, 2026 9:33 AM

views 4

ہماچل پردیش کے سِرمور ضلعے میں ایک بس کھائی میں جا گری۔ اِس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہماچل پردیش کے سرمور ضلعے کے ہری پور دھر کے قریب کَل ایک پرائیویٹ بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بس سولن سے ہری پور دھر جارہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے IGMC شملہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سکھو نے سِرمور ضلع انتظامیہ کو مہلوکین کے کنبوں کو ہر ممکن مد...

January 9, 2026 10:05 PM January 9, 2026 10:05 PM

views 3

جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے آج سانبا ضلعے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد تلاشی کی مہم شروع کی۔

جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے آج سانبا ضلعے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد تلاشی کی مہم شروع کی۔ مقامی لوگوں نے Katli علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو ہتھیار کے ساتھ دیکھا، جس کے بعد SOG، پولیس اور CRPF کی ایک مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔ اس کے علاوہ، جموں کے مضافات میں Sidhra کے جنگلاتی علاقوں...