December 21, 2025 9:50 PM
20
بھارت نے نئی دلّی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر سلامتی کی صورتحال کو نقصان پہنچانے سے متعلق بنگلہ دیش کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ بھارت نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے
بھارت نے وضاحت کی ہے کہ نئی دلّی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین کے ایک اجتماع نے باڑ توڑنے یا سلامتی کی صورتحال کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔ وزارتِ خارجہ نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 20 سے 25 نوجوان، بنگلہ دیش کے میمن سنگھ علاقے میں دیپو چندر داس کی وحشیانہ ہلاکت کے خ...