قومی

January 19, 2025 2:53 PM

views 22

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے این ڈی آر ایف کے یومِ تاسیس کے موقع پر، اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس NDRF کے یومِ تاسیس کے موقع پر، اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ NDRF نے قدرتی آفات اور دیگر مشکل صورتحال میں انسانی جانیں بچائی ہیں اور یہ شہریوں کے تحفظ کے حکومت کے عزم کی علامت بن گئی ہے...

January 19, 2025 2:52 PM

views 23

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، سوئیزر لینڈ میں کَل شروع ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، سوئیزر لینڈ کے Davos میں کَل شروع ہونے والے عالمی اقتصادی فورم 2025 میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران جناب ویشنو ملک کے ترقیاتی ماڈل کو اُجاگر کریں گے۔ اپنے دورے سے قبل وزیر موصوف نے معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی بالخصوص تاریخی طور پر ترقی سے دور رکھے  گئے...

January 19, 2025 2:46 PM

views 17

دلّی-این سی آر میں گھنے کہرے کے سبب کم نظر آنے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔

دلّی-این سی آر میں گھنے کہرے کے سبب کم نظر آنے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ بھارتی ریلویز کے مطابق دلّی آنے والی 41 ٹرینوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ ان ٹرینوں میں پرشوتم ایکسپریس، گورکھ دھام ایکسپریس، پوروا ایکسپریس، شرم شکتی ایکسپریس، پدماوت ایکسپریس اور مہامنا ایکسپریس شامل ہیں۔ مس...

January 19, 2025 2:38 PM

views 21

وزیر اعظم نے آکاشوانی پر ’من کی بات‘ کے اپنے پروگرام میں کہا کہ ملک، مستقبل کے چیلنجوں کیلئے حل فراہم کرتے ہوئے، بصیرت افروز سائنسدانوں کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی میں نئے معیارات قائم کررہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک، مستقبل کے چیلنجوں کیلئے حل فراہم کرنے کرتے ہوئے بصیرت افروز سائنسدانوں اور اختراع کاروں کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی میں نئے معیارات قائم کررہا ہے۔ آج آکاشوانی پر ’من کی بات‘ کے 118ویں نشریے میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے خلا کے شعبے میں ملک کی حالیہ کامیاب...

January 19, 2025 2:32 PM

views 16

شمالی ریلوے نے مہاکنبھ میلے کیلئے سفر کرنے والے عقیدتمندوں کی سہولت کی خاطر کٹرا اور پریاگ راج کے درمیان تین خصوصی ریل گاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔

شمالی ریلویز ڈویژن نے مہاکمبھ میلے کیلئے عقیدتمندوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کیلئے شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن، کٹرہ اور پریاگ راج کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پہلی ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اسٹیشن سے 24 تاریخ کو دیر ر...

January 19, 2025 10:23 AM

views 21

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں 11 بجے آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں 11 بجے آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 118 واں نشریا ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن، AIR نیوز کی ویب سائٹ اور نیوز آن AIR موبائل ایپ کے تمام تر نیٹ ورک پر نشر کیا ج...

January 19, 2025 10:20 AM

views 15

بھارتی موبلٹی صنعت کا حجم، سال 2030 تک دوگنا  ہوکر 600 ارب امریکی ڈالرس کو پار کرجانے کا امکان ہے۔

بھارتی موبلٹی صنعت کا حجم، سال 2030 تک دوگنا  ہوکر 600 ارب امریکی ڈالرس کو پار کرجانے کا امکان ہے۔ چھ روزہ بھارت موبلٹی آٹو ایکسپو میں گوگل اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی جانب سے جاری مشترکہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ Think Mobility Report کے عنوان کے تحت انکشاف کیا گیا ہے کہ موبلٹی کے شعبے کو روایتی اور ...

January 19, 2025 10:16 AM

views 22

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آندھرا پردیش کے وِجے واڑہ میں National Disaster Response Force(NDRF) کی 20 ویں یومِ تاسیس تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آندھرا پردیش کے وِجے واڑہ میں National Disaster Response Force(NDRF) کی 20 ویں یومِ تاسیس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ NDRF، ’آپدا سیوا سدیو سروَتر‘ کے مقصد کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح کی مخصوص سب سے بڑی فورس ہے۔ وزیر داخلہ 220 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتت...

January 19, 2025 10:11 AM

views 24

مرکز نے احتجاج کر رہے کسانوں کے مطالبات پر تبادلہ خیال کے لیے 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اُن سے ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔

مرکز نے احتجاج کر رہے کسانوں کے مطالبات پر تبادلہ خیال کے لیے 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں اُن سے ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔ محکمہئ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی جوائنٹ سکریٹری پریا رنجن کی قیادت میں مرکزی حکومت کے افسران کے ایک وفد نے بھوک ہڑتال کر رہے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلّیوال اور دیگر سے کَل شام م...

January 19, 2025 10:07 AM

views 23

عالمی بینک نے بھارت کیلئے چھ اعشاریہ سات فیصد کی ترقی کا اندازہ ظاہر کیا ہے، جو دو اعشاریہ سات فیصد کی عالمی ترقی سے کہیں زیادہ ہے۔

عالمی بینک نے بھارت کیلئے چھ اعشاریہ سات فیصد کی ترقی کا اندازہ ظاہر کیا ہے، جو دو اعشاریہ سات فیصد کی عالمی ترقی سے کہیں زیادہ ہے۔ عالمی بینک کے عالمگیر اقتصادی امکانات GEP کے جنوری 2025 کے ایڈیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، عالمی اقتصادی منظر نامے پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔