قومی

February 4, 2025 10:09 AM

views 11

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ گذشتہ سال دسمبر میں ہوئے امریکی دورے کے بارے میں غلط بیانی کررہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ اُن کے گذشتہ سال دسمبر میں ہوئے امریکی دورے کے بارے میں جان بوجھ کر غلط بیانی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب جے شنکر نے کہا کہ وہ امریکی وزیرِ خارجہ اور بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر...

February 4, 2025 10:06 AM

views 12

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر مباحثہ آج بھی جاری رہے گا۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر مباحثہ آج بھی جاری رہے گا۔ کَل لوک سبھا میں بحث کی شروعات کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ Bidhuri نے عوامی بہبود کی اسکیموں سمیت نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے قومی راجدھانی ...

February 4, 2025 10:05 AM

views 11

70 رکنی دلی اسمبلی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹنگ کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

70 رکنی دلی اسمبلی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹنگ کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لیے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ پولنگ جو کَل صبح سات بجے شروع ہوگی، شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ ووٹرس 699  امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس سے پہلے چناؤ مہم کَل شام  ختم ہوگئی۔ ووٹوں کی گن...

February 4, 2025 10:03 AM

views 18

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں جموں و کشمیر کی سیکیورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت  کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں جموں و کشمیر کی سیکیورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت  کریں گے۔ اس میٹنگ میں دیگر سینئر عہدیداران کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا، داخلہ سکریٹری گووِند موہن اور IB اور RAW جیسی مرکزی ایجنسیوں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ اِس طرح کی ج...

February 4, 2025 10:02 AM

views 17

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ کشمیرکے لیے ٹرینوں کے لیے تجارتی سرگرمیاں جلد شروع کی جائیں گی۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا ہے کہ کشمیرکے لیے ٹرینوں کے لیے تجارتی سرگرمیاں جلد شروع کی جائیں گی۔ انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ جموں و کشمیر میں تمام پٹریوں کی برق کاری کردی گئی ہے۔ کل نئی دلی کے ریل بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ریلوے کے وزیر نے اعلان کیا کہ کٹرہ سرینگر ریلوے ل...

February 4, 2025 10:01 AM

views 15

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل Nurlan Yermekbayev آج نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل Nurlan Yermekbayev آج نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ ان کا یہ دورہ علاقائی تعاون، سلامتی اور تجارت واقتصادی ترقی کو وسعت دینے کیلئے ملک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ جناب Yermekbayev بھارت کے چار روزہ دورے...

February 4, 2025 9:56 AM

views 12

ریزرو بینک نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ تک چلن میں دستیاب دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی مالیت گھٹ کر 6 ہزار 577 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

بھارت کے ریزرو بینک نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ تک چلن میں دستیاب دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی مالیت گھٹ کر 6 ہزار 577 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔ اپنے بیان میں RBI نے واضح کیا کہ مئی 2023 میں چلن میں دستیاب تین لاکھ 56 ہزار کروڑ روپے مالیت کے قریب 98 فیصد کرنسی نوٹ، سسٹم میں واپس آچکے ہیں۔...

February 3, 2025 9:31 PM

views 24

صدر کے خطاب پر شکریے کی تحریک کے تعلق سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بحث ہوئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر شکریے کی تحریک کے تعلق سے راجیہ سبھا میں بحث ہوئی۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے BJP کی ممبر پارلیمنٹ کرن چودھری نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کیلئے بڑے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اپوزیشن زرعی سیکٹر کیلئے کی گئی سرکاری کوششوں کے تع...

February 3, 2025 9:30 PM

views 17

لوک سبھا میں حکومت نے بتایا کہ پچھلے مالی برس کے دوران، بے روزگاری کی اندازاً شرح کم ہوکر تین اعشاریہ دو فیصد ہوگئی ہے

لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے مشترکہ ایوان سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے سلسلے میں بحث جاری ہے۔ بحث کے دوران اپوزیشن کے لیڈر اور کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کی تقریر ویسی ہی تھی، جیسی پچھلے برسوں میں دی جاتی رہی ہے۔ جناب گاندھی نے کہا کہ بے روزگاری کا مسئلہ اب بھی بر...

February 3, 2025 9:29 PM

views 16

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین برس کے دوران 100 امرت بھارت، 50 نمو بھارت اور 200 وندے بھارت ریل گاڑیاں تیار کی جائیں گی

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین برس کے دوران 100 امرت بھارت، 50 نمو بھارت اور 200 وندے بھارت ریل گاڑیاں، جن میں سلیپر اور چیئرکار دونوں ہی شامل ہیں، تیار کی جائیں گی۔ نئی دلّی میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے بتایا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 میں بھارتی ریلویز کیلئے دو اعشا...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔