October 10, 2025 3:06 PM
47
بھارت اور افغانستان نے امن کی خاطر دہشت گردی سے لڑنے پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلی میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی۔ بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے میں بھارت اور افغانستان کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نئی دلی میں افغانستان کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ میٹنگ کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر جے شنکرنے کہا کہ دونوں ملکوں کا، ترقی اور خوشحالی کے تئیں ایک مشتر...