قومی

October 26, 2025 9:46 AM

views 68

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں 11 بجے آکاشوانی کے تمام نیٹ ورک پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر ”من کی بات“ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک، لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 127 واں نشریہ ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام نیٹ ورک، AIR نیوز کی ویب سائٹ اور newsonair موبائل ایپ پر نشر کیا جائے گ...

October 26, 2025 9:42 AM

views 61

خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤ کا کَل ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ طوفان منگل کے روز آندھرا پردیش کے ساحلی شہر کاکی ناڑا کے قریب ساحل کو پار کرے گا

خلیج بنگال کے اوپر بنے ہوا کے دباؤ کے آج مزید شدت اختیار کرکے کل تک طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان Montha کا منگل کی شام یا رات تک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوکر آندھراپردیش میں کاکی ناڑا کے نزدیک ساحل پار کرنے کا امکان ہے۔ طوفان کے سبب آندھراپردیش اور اڈیشہ...

October 25, 2025 9:49 PM

views 26

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں کے سرکردہ لیڈروں نے ریاست بھر میں یکے بعد دیگرے ریلیاں کیں

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے NDA، عظیم اتحاد اور دیگر پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ دونوں اتحاد کے سینئر رہنماؤں نے امن و امان، بے روزگاری اور بہار کی ترقی جیسے معاملات کیلئے ایک دوسرے پر زبانی حملے تیز کر دیئے ہیں۔ BJP کے رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ...

October 25, 2025 9:48 PM

views 24

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجستھان کے جیسلمیر میں منعقدہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ACC کے دوران، بھارتی فوج کے ’’ تبدیلی کی دہائی‘‘ کے نظریے کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے، متعدد اہم ڈیجیٹل اور فلاحی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجستھان کے جیسلمیر میں منعقدہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ACC کے دوران، بھارتی فوج کے ’’ تبدیلی کی دہائی‘‘ کے نظریے کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے، متعدد اہم ڈیجیٹل اور فلاحی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔جناب سنگھ نے جن اہم اقدامات کا افتتاح کیا، اُن میں Konark اور فائر اینڈ فیور...

October 25, 2025 9:47 PM

views 17

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ دو برس میں ملک، موبائل فون کا سازوسامان تیار کرنے کے معاملے میں خود کفیل بن جائے گا

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت موبائل تیار کرنے کے سلسلے میں خودکفیل بننے کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دو برس میں موبائل فون کے سازوسامان کی مکمل طور پر گھریلو سطح پر پیداوار ملک میں ہی ہوگی۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصو...

October 25, 2025 9:46 PM

views 24

وزیر اعظم نریندر مودی کَل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر اپنے پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا127 واں نشریہ ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام نیٹ ورک، AIR نیوز کی ویب سائٹ، اور newsonair موبائل ایپ پر بھی نشر...

October 25, 2025 9:44 PM

views 23

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج حفظانِ صحت کی تحقیق میں عالمی معیارات حاصل کرنے کیلئے صحت کے سیکٹر میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں پر زور دیا

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج حفظانِ صحت کی تحقیق میں عالمی معیارات حاصل کرنے کیلئے صحت کے سیکٹر میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بات نئی دلّی میں دلّی یونیورسٹی کے یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسز کے 54ویں یوم تاسیس ا...

October 25, 2025 9:39 PM

views 17

مشہور اداکار ستیش شاہ کا آج ممبئی میں 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ CINTAA کے ایک عہدیدار کے مطابق آزمودہ کار اداکار گُردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔

مشہور اداکار ستیش شاہ کا آج ممبئی میں 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ CINTAA کے ایک عہدیدار کے مطابق آزمودہ کار اداکار گُردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اُنہیں علاج کیلئے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ اُن کی آخری رسوم کل ادا کی جائیں گی۔ اُن کا کیریئر چار دہائیوں ...

October 25, 2025 9:38 PM

views 21

وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبول اداکار ستیش شاہ کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبول اداکار ستیش شاہ کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر انھوں نے کہا کہ اُنھیں بھارتی Entertainment کے ایک سرکردہ اداکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اُن کے مزاح کی بدولت بیشمار ہونٹوں پر مسکراہٹ آئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔