قومی

November 1, 2025 10:36 AM

views 40

وزیر اعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کے 25 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کیلئے، ریاست کا دورہ کریں گے۔ وہ رائے پور میں 14 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں جناب مودی راجدھانی رائے پور میں سِلور جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گے، جو اِس ریاست کے قیام کے 25 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائی جا رہی ہیں۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم 14 ہزار 260 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں...

November 1, 2025 10:35 AM

views 25

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ملیشیاء کی راجدھانی کوالالمپور میں آسیان وزراء دفاع کی بارہویں میٹنگ-Plus میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ملیشیاء کی راجدھانی کوالالمپور میں، آسیان وزراء دفاع کی بارہویں میٹنگ-ADMM-Plus میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ اِس میٹنگ کے 15 سال اور مستقبل کے خاکے سے متعلق نظریات کے بارے میں فورم سے خطاب کریں گے۔ ADMM جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن آسیان میں، دفاع سے متعلق مشاورت اور ...

November 1, 2025 10:33 AM

views 42

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت-برطانیہ تعلقات کا ارتقاء، پیچیدہ تاریخی میل جول سے لے کر ایک فعال اور امید افزاء شراکت داری تک ہوا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت-برطانیہ تعلقات کا ارتقاء، ایک پیچیدہ تاریخی میل ملاپ سے ہو کر، ایک فعال اور امید افزاء شراکت داری تک ہوا ہے۔ کَل قومی راجدھانی میں برطانیہ کے قومی دن کی تقریبات کے دوران اپنے خطاب میں ڈاکٹر جے شنکر نے خاص طور پر کہا کہ دونوں ملکوں میں نہ صرف ٹکنالوجی س...

November 1, 2025 10:32 AM

views 19

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک سبھی کی کوششوں سے، سائنس اور اختراع کے میدان میں عالمی قیادت کی نئی تشریح پیش کر رہا ہے اور اب ایک پُر اعتماد آتم نربھر بھارت، دنیا کو تحریک دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک سبھی کی کوششوں سے، سائنس اور اختراع کے میدان میں عالمی قیادت کی نئی تشریح پیش کر رہا ہے اور اب ایک پُر اعتماد آتم نربھر بھارت، دنیا کو تحریک دے رہا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا لکھا ہوا ایک مضمون، جو ایک انگریزی روزنامے میں شائع ہوا ...

November 1, 2025 10:25 AM

views 23

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، پنجاب اور پدوچیری کے یوم تاسیس پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، پنجاب اور پدوچیری کے یوم تاسیس پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر خطے نے ملک کی ترقی میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی تمنا کی یہ ریاستیں اور مرکز ...

November 1, 2025 10:24 AM

views 21

نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن نے عالمی جنوب کے ملکوں کے مابین اہم شراکت داری کے لیے کہا ہے۔ 

نائب صدر جمہوریہ سی-پی رادھا کرشنن نے عالمی جنوب کے ملکوں کے مابین اہم شراکت داری کے لیے کہا ہے۔  انہوں نے اخلاقی قیادت، ٹکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔ جناب رادھا کرشنن نے یہ بات کَل نائب صدر جمہوریہ  Enclave میں اہم سرگرمیوں کے تیسرے بین الاقوامی پروگرام IN-STEP کے من...

November 1, 2025 10:17 AM

views 18

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ روایتی مخاصمت، دہشت گردی اور پس پردہ جنگ نیز غلط اطلاعات آج سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ روایتی مخاصمت، دہشت گردی اور پس پردہ جنگ نیز غلط اطلاعات آج سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ نئی دلی میں قومی سلامتی کیلئے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق Young Leaders Forum سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نے کہا کہ جنگ اب زیادہ سے زیادہ غیر Kineticاور Non-Con...

November 1, 2025 10:15 AM

views 41

فوج کی تینوں شاخوں پر مشتمل ایک بڑی کثیرجہتی مشق ”ترشول“ پاکستان سے متصل مغربی سرحد پر جاری ہے۔

فوج کی تینوں شاخوں پر مشتمل ایک بڑی کثیرجہتی مشق ”ترشول“ پاکستان سے متصل مغربی سرحد پر جاری ہے۔ نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے بحری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمیرل اے این پرمود نے کہا کہ یہ فوجی مشق اس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہے گی۔ وائس ایڈمیرل پرمود نے کہا کہ بھارتی فوج کی جنوبی کمان،...

November 1, 2025 10:11 AM

views 25

UIDAI نے، AI، بلاک چین اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے ذریعے، مستقبل میں ثبوت کے طور پر، ڈیجیٹل شناخت کو مستحکم بنانے کے، آدھار ویژن 2032 کے فریم ورک کا آغاز کیا ہے۔

بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی UIDAI نے ”آدھار ویژن 2032“ فریم ورک کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس کا مقصد AI، بلاک چین، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ترین Encryption کے ذریعے، مستقبل میں ثبوت کے طور پر کام آنے والی ڈیجیٹل شناخت کو مستحکم کرنا ہے۔ الیکٹرانِکس اور IT کی وزارت نے کَل کہا کہ اِس فریم ورک سے، بھارت ...

November 1, 2025 10:10 AM

views 14

بھارت نے، خواتین کی صحت مہم سوَستھ ناری سشکت پریوار ابھیان کے تحت 3 گینیس عالمی ریکارڈ قائم کی ہیں۔

بھارت نے، سوَستھ ناری، سشکت پریوان ابھیان مہم کے تحت، 3گینیس ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہ مہم 17 ستمبر سے پچھلے مہینے کی دو تاریخ تک منعقد کی گئی، جس میں لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں حصہ لیا، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اِس مہم میں ایک ہی مہینے کے دوران لوگوں نے سب سے بڑی تعداد میں حفظانِ صحت کے ایک پ...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔