قومی

November 15, 2025 9:44 AM

views 31

BJP کے سینئر رہنماء اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی، ترقی کی سیاست کو اپنائے جانے اور بھائی بھتیجا واد کی سیاست کو ردّ کیے جانے کا نتیجہ ہے۔

BJP کے سینئر رہنماء اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی، ترقی کی سیاست کو اپنائے جانے اور بھائی بھتیجا واد کی سیاست کو ردّ کیے جانے کا نتیجہ ہے۔ کَل شام نئی دلّی میں BJP کے صدر دفتر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ، بہار کی اُن خواتین کی ...

November 14, 2025 9:55 PM

views 23

وزیر خارجہ جئے شنکر نے کنیڈا میں جی-7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی اور دنیا کے کئی وزرائے خارجہ سے ملاقات کی

وزیر خارجہ جئے شنکر نے کنیڈا میں جی-7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی اور دنیا کے کئی وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ جناب جئے شنکر نے کنیڈا کے اپنے ہم منصب انیتا آنند سے ملاقات کی اور اُن سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کیلئے نئے رول میپ 2025 پر عمل آوری میں پیشرفت کی تحسین کرتے ہیں۔ انھوں...

November 14, 2025 9:51 PM

views 21

وزیرِ اعظم نریندر مودی اس مہینے کی 19 تاریخ کو پی ایم کسان اسکیم کی 21 ویں قسط جاری کریں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی اس مہینے کی 19 تاریخ کو پی ایم کسان اسکیم کی 21 ویں قسط جاری کریں گے۔ اس قسط کے ساتھ ہی، اس اسکیم کے تحت براہ راست منتقل کی جانے والی رقم 3 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہو جائے گی، جس سے پورے ملک میں 11 کروڑ سے زیادہ کسان کنبوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پی ایم کسان اسکیم کے تحت...

November 14, 2025 9:49 PM

views 17

بھارت، کَل مجاہد آزادی اور قبائلی لیڈر بھگوان بِرسا منڈا کے یوم پیدائش پر اُنھیں یاد کرنے کی غرض سے جن جاتیہ گورو دِوس منائے گا

بھارت، کَل مجاہد آزادی اور قبائلی لیڈر بھگوان بِرسا منڈا کے یوم پیدائش پر اُنھیں یاد کرنے کی غرض سے جن جاتیہ گورو دِوس منائے گا۔ مرکز نے15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دِوس قرار دیا ہے، جس سے قبائلی تاریخ کو زندہ رکھنے کی اہمیت کا اعتراف ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب یہ دن وسعت اختیار کرکے جن جاتیہ ...

November 14, 2025 9:47 PM

views 41

انتخابی کمیشن نے آج مطلع کیا ہے کہ اس مہینے کی چار تاریخ سے شروع کی گئی چناؤ فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک ذاتی معلومات سے متعلق 46 کروڑ سے زیادہ فارم رائے دہندگان میں تقسیم کئے جاچکے ہیں

انتخابی کمیشن نے آج مطلع کیا ہے کہ اس مہینے کی چار تاریخ سے شروع کی گئی چناؤ فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرِثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک ذاتی معلومات سے متعلق 46 کروڑ سے زیادہ فارم رائے دہندگان میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ یہ اس مرحلے کے تحت احاطہ کئے جانے والے کُل 51 کروڑ رائے دہندگان کا 91...

November 14, 2025 9:42 PM

views 28

وزیراعظم نریندرمودی نے اِس جیت کواچھی حکمرانی، ترقی، سماجی انصاف اور عوامی بہبود کی جیت قرار دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی، BJP کے صدر جے پی نڈّا اور BJP کے سینئر لیڈر امت شاہ نے بہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے اتحاد کو ایک تاریخی اور بے مثال جیت سے سرفراز کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے اِس جیت کو اچھی حکمرانی، ترقی، سماجی انصاف اور عوامی بہبود کی جیت قرار دیا ہے۔ ان...

November 14, 2025 2:21 PM

views 21

نئی دلّی میں آج شام بھارت منڈپم میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے مو ضوع کے ساتھ بھارت کا بین الاقوامی تجارتی میلا شروع ہوگا

بھارت کا 44 واں بین الاقوامی تجارتی میلا آج سے  نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں شروع ہوگا۔ کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جتن پرساد شام کو ساڑھے پانچ بجے تجارتی میلے کا افتتاح کریں گے۔ اِس سال کے تجارتی میلے کا خاص موضوع ہے: ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“۔ اترپردیش، راجستھان، مہاراشٹر اور بہار اِس بین الاقوامی ...

November 14, 2025 2:19 PM

views 30

وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پنڈٹ نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 میں الہ آباد میں ہوئی تھی۔

November 14, 2025 10:18 AM

views 30

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت 2047 تک وِکست بھارت بننے کیلئے یکسر تبدیلی سے گزر رہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے اس سفر میں بھارتی برادری بھی اہمیت کی حامل ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت 2047 تک وِکست بھارت بننے کیلئے یکسر تبدیلی سے گزر رہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے اس سفر میں بھارتی برادری بھی اہمیت کی حامل ہے۔ کل بوتسوانا میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی حصولیابیوں پر بھارت کو فخر ہے اور اُن کی کامیابی ...

November 14, 2025 10:17 AM

views 31

وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پنڈٹ نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 میں الہ آباد میں ہوئی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔