قومی

January 19, 2026 10:00 AM

views 2

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے علاقوں میں آج گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے علاقوں میں آج گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اتر پردیش، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے اور سکم کے علاقوں میں بھی اِسی طرح کے حالات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے ہماچل پردیش کے علاقوں میں کَل تک سرد لہر جاری رہنے کی پ...

January 19, 2026 9:36 AM

views 3

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، وزیراعظم نریندر مودی کو غزہ میں مستقل امن قائم کرنے سے متعلق ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو دعوت دی ہے کہ وہ اُس ”بورڈ آف پیس“ میں شامل ہوں، جو غزہ میں مستقل امن قائم کرنے کی جانب کام کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے جناب مودی کو اِس سلسلے میں ایک خط بھیجا ہے جسے بھارت میں امریکی سفیر Sergio Gor کی طرف سے سوشل میڈیا پر ڈالا گیا ہے۔ جناب ٹرمپ نے اس خط میں ک...

January 19, 2026 9:32 AM

views 3

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زائد النہیان آج بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ، یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں،

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زائد النہیان آج بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ، یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں، امید ہے اِس دورے سے دونوں رہنماؤں کو ایک موقع ملے گا کہ وہ بھارت-  متحدہ عرب امارات جامع دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھائیں اور باہمی مفاد کے علاقائی و عالمی معاملوں پر...

January 19, 2026 9:30 AM

views 1

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوگا۔

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں شروع ہوگا۔ 56 ویں سالانہ اجلاس میں 3 ہزار سے زیادہ عالمی رہنما شرکت کررہے ہیں۔ 100 سے زیادہ بھارتی سی ای اوز Davos میں موجود ہیں، جن کے ساتھ حکومت کا ایک بڑا وفد تبادلہئ خیال کے 5 روزہ پروگرام میں حصہ لے گا۔ مرکزی وزراء بشمول اشونی ویشنو، پر...

January 19, 2026 9:26 AM

views 1

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRF کے یوم تاسیس کے موقع پر اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی قومی فورس NDRF کے یوم تاسیس کے موقع پر اُس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب شاہ نے کہا کہ NDRF قدرتی آفات کے دوران، ملک کے عوام کیلئے ایک اعتماد بن چکی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ NDRF کا ایک اہم کردار ہے، جو ح...

January 19, 2026 9:23 AM

views 1

حکومت نے وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

حکومت نے وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ سے متعلق گمراہ کن دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ اپوزیشن کی تنقید کو حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے، حکومت نے کہا کہ وِکست بھارت-جی رام جی ایکٹ 2025 ہر دیہی خاندان کو کم سے کم 125 دن کی اجرت والے روزگار کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت نے کہا کہ روزگار کے حق کو...

January 19, 2026 9:19 AM

views 2

وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں 830 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور 3 امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل شام مغربی بنگال کے ہُگلی ضلعے میں سِنگور کے مقام پر 830 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انھوں نے ایک عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بھارت کی ترقی، ایک ترقی یافتہ بھارت کے تصور کا مرکز ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت، اس مقصد کی...

January 19, 2026 9:17 AM

views 3

BJP کے قومی صدر کے انتخاب کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کا کام آج کیا جائے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے چناؤ کیلئے نامزدگیاں آج داخل کی جائیں گی۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ افسر کے-لکشمن کی طرف سے جاری چناؤ کی تاریخوں کے مطابق یہ نامزدگیاں دوپہر دو سے چار بجے تک داخل کی جاسکیں گی۔ یہ سارا چناؤ عمل نئی دلی میں پارٹی کے صدر دفتر میں مکمل کیا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق، ...

January 18, 2026 9:57 PM

views 5

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام اور مغربی بنگال میں 7 ہزار 780 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے دو ریاستوں سے پانچ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور آغاز کیا، جن کی لاگت 830 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کولکتہ کو، ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی، تین امرت بھارت ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے اِس موقع پر کہا کہ اِن سبھ...

January 18, 2026 9:54 PM

views 6

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے چنائو کیلئے نامزدگیاں کَل داخل کی جائیں گی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے چنائو کیلئے نامزدگیاں کَل داخل کی جائیں گی۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ افسر کے-لکشمن کی طرف سے جاری چنائو کی تاریخوں کے مطابق یہ نامزدگیاں دوپہر دو سے چار بجے تک داخل کی جاسکیں گی اور اِن کی جانچ پڑتال سہ پہر چار بجے سے شام پانچ بجے تک کی جائے گی۔ یہ نامزدگیاں شام چھ بجے...