بین الاقوامی

June 14, 2025 9:53 PM June 14, 2025 9:53 PM

views 10

ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر میزائل حملے کئے ہیں۔ تل ابیب، یروشلم اور تہران میں دھماکوں کی آواز سنی گئی

اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے پر میزائل حملے کئے ہیں۔ تل ابیب، یروشلم اور تہران میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اسرائیل میں ایران کے میزائل حملوں میں کم از کم تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ ایران نے اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں یہ جوابی حملے کئے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ رات میں ای...

June 14, 2025 9:51 PM June 14, 2025 9:51 PM

views 8

بھارت نے فلسطین میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں چوکس رہیں اور اپنی سلامتی اور حفاظت کیلئے مقامی طور پر جو تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر عمل کریں

بھارت نے فلسطین میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں چوکس رہیں اور اپنی سلامتی اور حفاظت کیلئے مقامی طور پر جو تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر عمل کریں۔ آج رملّا میں بھارت کے نمائندہ دفتر نے ایک ایڈوائزری جاری ہے اور سبھی بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں او...

June 14, 2025 3:19 PM June 14, 2025 3:19 PM

views 15

ایران نے، کل رات اسرائیل کے خلاف ایک جوابی حملہ کیا، جس کے تحت اُس نے اسرائیلی شہروں پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔

ایران نے، کل رات اسرائیل کے خلاف ایک جوابی حملہ کیا ہے، جس کے تحت اُس نے بقول ایران کے ”آپریشن Severe Punishment“ میں اسرائیلی شہروں پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایران نے یروشلم اور تل ابیب پر میزائل داغے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کے مطابق Rishon Lezion میں ا...

June 14, 2025 9:48 AM June 14, 2025 9:48 AM

views 8

ایران نے، اسرائیل کے خلاف سینکڑوں میزائل اور ڈرون سے، جوابی حملے کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس حملے سے ایران کے ساتھ نیوکلیائی معاہدہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ایران نے، کل رات اسرائیل کے خلاف ایک جوابی حملہ کیا ہے، جس کے تحت اُس نے بقول ایران کے ”آپریشن Severe Punishment“ میں اسرائیلی شہروں پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔ اِن حملوں کے دوران اسرائیل میں بڑے پیمانے پر سائرن بجتے رہے اور لاکھوں شہریوں کو، شیلٹرز میں جانا پڑا، کیونکہ دھماکوں سے ...

June 14, 2025 9:40 AM June 14, 2025 9:40 AM

views 12

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے ان کی انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے ان کی انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل کی بمباری سے مذاکرات خطرے میں پڑ گئے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اب ایران سنجیدگی سے مذاکرات کرے۔ اِس سے پہلے، جناب ٹرمپ نے اسرا...

June 13, 2025 9:48 PM June 13, 2025 9:48 PM

views 4

امور خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے آج نئی دلّی میں کیلاش مانسرور یاترا 2025 کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے یاتریوں کو اُن کے انتخابات کیلئے مبارکباد دی اور اُن کیلئے ایک محفوظ اور مکمل یاترا کرنے کی دعا کی۔ اپنے بیان میں وزیر موصوف نے، وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، بھارت-تبت سرحدی پولیس، دلّی، اتراکھنڈ اور سکم کی ریاستی سرکاروں اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جیسی مختلف وزارتوں اور محکموں کے کردار کو تسلیم کیا۔ انھوں نے یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے تعاون دینے پر چین کی ستائش کی۔

تھائی لینڈ کے Phuket سے ایئر انڈیا کے دلی آنے والے ایک طیارے کی، آج بم کی دھمکی ملنے کے بعد تھائی لینڈ کے ایک جزیرے میں ایمرجنسی Landing کی گئی۔ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ طیارے میں سوار سبھی 156 مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے اور جہاز کی اچھی طرح جانچ کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی چھان ...

June 13, 2025 9:42 PM June 13, 2025 9:42 PM

views 13

اسرائیل کی فوج نے آج صبح سویرے ایران پر ہوائی حملے کئے ہیں جن میں ایران کی کلیدی نیوکلیائی سہولتوں کو نشانے بنایا گیا۔ ایران کی Tasnim نامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہائشی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا، یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے تقریباً 100 ڈرونز اِس کے علاقے پر فائر کئے جن میں سے بہت سوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسی دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ٹیلیفون کرکے مغربی ایشیا میں ابھرتی ہوئی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے بھارت کی تشویش کو شیئر کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے جلدی بحال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارت نے دونوں فریقوں سے استقلال برتنے اور سفارتی چینلوں کے ذریعے ضروری معاملات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارت-منگولیا کی مشترکہ فوجی مشق NOMADIC ELEPHANT کا 17 واں ایڈیشن آج منگولیا کے Ulaanbaatar میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امور دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے NOMADIC ELEPHANT مشق کے دوران بھارتی فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور ان کے طرز عمل کی ستائش کی۔ انہوں نے ک...

June 13, 2025 9:40 PM June 13, 2025 9:40 PM

views 10

اسرائیل نے ایران کی نیوکلیائی سہولیات اور اعلیٰ فوجی لیڈروں پر ہوائی حملے کئے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو شدید ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے

اسرائیل کی فوج نے آج صبح سویرے ایران پر ہوائی حملے کئے ہیں جن میں ایران کی کلیدی نیوکلیائی سہولتوں کو نشانے بنایا گیا۔ ایران کی Tasnim نامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہائشی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب ...

June 13, 2025 3:20 PM June 13, 2025 3:20 PM

views 11

اسرائیل اور ایران میں بھارت کے سفارتخانوں نے ہندوستانی باشندوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور حفاظتی ضابطوں پر عمل کریں

اسرائیل اور ایران میں بھارت کے سفارتخانوں نے ہندوستانی باشندوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور حفاظتی ضابطوں پر عمل کریں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارت کے سفارتخانے نے دونوں ملکوں میں ہندوستانی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں، ملک کے اندر غیر ضروری سفر نہ کری...