بین الاقوامی

September 21, 2025 2:58 PM

views 41

اِس سال کا آخری سورج گرہن آج ہورہا ہے

اِس سال کا آخری سورج گرہن آج ہورہا ہے۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ سورج گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ پر شروع ہوگا اور یہ آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، بحرالکاہل اور دیگر خطوں میں جنوبی نصف کُرے میں دیکھا جاسکے گا، جبکہ بھارت میں یہ نظر نہیں آئے گا۔ یہ جزوی سورج گرہن ہوگا۔

September 21, 2025 2:53 PM

views 26

کوریا کے شہر Busan میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے موقع پر ایشیائی Contents and Film Market میں WAVES بازار – بھارت پویلین کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا گیا

کوریا کے شہر Busan میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے موقع پر ایشیائی Contents and Film Market میں WAVES بازار - بھارت پویلین کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا گیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت اور Seoul میں بھارتی سفارتخانے نے WAVES بازار رابطہ پروگرام کے تحت یہ پویلین قائم کیا ہے۔

September 21, 2025 9:52 AM

views 25

وہائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ایک لاکھ ڈالر کی نئی H-1B ویزا فیس نئے افراد کو صرف ایک مرتبہ ادا کرنی ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے امریکہ کی نئی H-1B ویزا پالیسی کے سلسلے میں ایک بڑی وضاحت جاری کی ہے، جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کی صنعت میں الجھن اور گھبراہٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اس وضاحت میں کہا گیا ہے کہ شہریت کی درخواست دینے والے نئے افراد کو ایک لاکھ ڈالر کی فیس صرف ایک بار ادا کرنی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکری...

September 20, 2025 9:50 PM

views 15

لندن کے Heathrow، Brussels اور Berlin سمیت مختلف اہم یوروپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ ہوا ہے

لندن کے Heathrow، Brussels اور Berlin سمیت مختلف اہم یوروپی ہوائی اڈّوں پر خدمات فراہم کرنے والوں کو نشانہ بناکر کئے گئے ایک سائبر حملے سے الیکٹرانک چیک-اِن اور بورڈنگ سسٹم کے کام کاج میں رخنہ پیدا ہوگیا ہے۔ آپریٹرس نے کہا ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے اور اُنھیں منسوخ کرنا پ...

September 20, 2025 3:06 PM

views 17

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس اراگچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی نامناسب دباؤ قبول نہیں کرے گا

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس اراگچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی نامناسب دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اِس طرح کے دباؤ سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ جناب اراگچی نے یہ بات بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ Rafael Grossi کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایر...

September 20, 2025 3:03 PM

views 19

انڈین ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش، IABD نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں بھارت کے گوناگوں ثقافتی ورثے کا جشن منانے کیلئے نوراتری کے موقع پر ڈانڈیا اور گربا راس کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔

انڈین ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش، IABD نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں بھارت کے گوناگوں ثقافتی ورثے کا جشن منانے کیلئے نوراتری کے موقع پر ڈانڈیا اور گربا راس کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں بھارتی برادری کے اراکین، فرینڈس فرام بنگلہ دیش اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش میں بھارت ک...

September 20, 2025 11:23 AM

views 27

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، جس کی رو سے H-1B پروگرام کے تحت ویزا درخواست دینے والوں کو نئی سالانہ فیس کے طور پر ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، جس کی رو سے H-1B پروگرام کے تحت ویزا درخواست دینے والوں کو نئی سالانہ فیس کے طور پر ایک لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ اس کا مقصد ٹکنالوجی کی صنعت میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔ اب اس ویزا پروگرام کے تحت جو کمپنیاں دیگر ملکوں سے کار...

September 19, 2025 2:44 PM

views 25

یمن کے حوثی گروپ نے، اسرائیلی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے

یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ہائپر سونِک بیلسٹک میزائل داغنے اور تین ڈرون بھیجنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حوثی ذرائع کے مطابق میزائل Jaffa میں ایک فوجی تنصیب پر گرا، جبکہ ڈرونز نے Beer Sheva اور بندرگاہی شہر Eilat کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ زیادہ ...

September 19, 2025 10:21 AM

views 44

امریکہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اُس قرار داد کو ویٹو کردیا ہے جس میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیا گیا تھا۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اُس قرارداد کو پھر سے ویٹو کردیا ہے، جس میں غزہ میں بلا تاخیر اور مستقل جنگ بندی نیز یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سبھی دیگر 14 ارکان نے اسرائیل پر اِس بات کے لیے زور دیا کہ وہ 21 لاکھ فلسطینیوں کے لیے پہنچائی جانے والی...

September 19, 2025 10:18 AM

views 23

بھارت نے عالمی معیار کا Blue Ports بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے FAO کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

بھارت اور اقوام متحدہ کی خوراک اور زرعی تنظیم FAO نے عالمی معیار کی Blue بندرگاہیں تعمیر کرنے کی خاطر اشتراک کیا ہے۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت، محکمہ ماہی پروری نے بھارت میں Blue بندرگاہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی خاطر FAO کے ساتھ تکنیکی اشتراک کے پروگرام کے مع...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔