بین الاقوامی

September 22, 2024 10:03 AM September 22, 2024 10:03 AM

views 20

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پوسٹل بیلٹس میں این سی سی کے رہنما انورا کمارا دیسا نائیکے دیگر امیدواروں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پوسٹل رائے دہی میں NPP رہنما کمارا دِسا نائیکے نے دوسرے امیدواروں پر سبقت بنالی ہے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے اعلان کیے گئے نتیجوں کے مطابق بائیں بازو کے رہنما نے 22 انتخابی ضلعوں کی پوسٹل ووٹنگ میں پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

September 21, 2024 9:41 PM September 21, 2024 9:41 PM

views 19

سری لنکا میں آج نئے صدر کیلئے انتخاب ہوا اور ووٹنگ مجموعی طور پر پُر امن رہی

سری لنکا میں آج نئے صدر کیلئے انتخاب ہوا اور ووٹنگ مجموعی طور پر پُر امن رہی۔ 2022 میں انتہائی خراب اقتصادی صورتحال کے بعد ہوئے اِس چناؤ میں 75 سے 80 فیصد کے درمیان ووٹنگ ہونے کی خبر ہے۔

September 21, 2024 5:00 PM September 21, 2024 5:00 PM

views 15

جاپان میں موسم کی پیشگوئی کے پیش نظر واجیما اور سوزو شہروں کے ہزاروں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ جگہوں پر چلے جائیں۔

        جاپان میں وسطی حصے کے دوشہروں کے تقریباََ 30 ہزارافراد کو وہاں سے نکل جانے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے وہاں شدید بارش کے سبب ایک بڑا سیلاب آنے کے بارے میں ایک وارننگ جاری کی تھی۔  Wajima شہر کے تقریباََ 18 ہزارافراد اور SUZU شہر کے 12 ہزارافراد سے کہا گیا ہے کہ وہ Hon...

September 21, 2024 4:41 PM September 21, 2024 4:41 PM

views 20

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ نویں Executive  صدر کو منتخب کرنے کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔ صدر رانیل وکرما سنگھے اور اپوزیشن رہنما Sajith پریم داسا نے آج صبح سویرے اپنے ووٹ ڈالے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد جناب وکرما سنگھے نے کہا کہ یہ ضروری...

September 20, 2024 9:33 PM September 20, 2024 9:33 PM

views 14

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کَل ہوگی

سری لنکا کے رائے دہندگان کَل اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ 2022 کے اقتصادی بحران کے بعد یہ ملک کا پہلا الیکشن ہوگا۔ کُل 38 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ مقابلہ بنیادی طور پر موجودہ صدر رانل وکرما سنگھے اور حزب اختلاف کے لیڈر Sajith Premdasa اور بائیں بازو کے رہنما Arun Kumara Dissanayaka کے درمیان ہوگ...

September 20, 2024 9:16 PM September 20, 2024 9:16 PM

views 19

اسرائیل نے کل رات جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے کیے

اسرائیل نے کل رات جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے کیے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے 100 سے زیادہ راکٹ لانچروں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں ہتھیاروں کا ایک ٹھکانہ بھی شامل ہے۔ اسرائیل کا یہ فضائی حملہ حالیہ جنگ میں یہ سب سے شدید ترین حملہ تھا، جو دو گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہا۔ خبروں...

September 20, 2024 3:13 PM September 20, 2024 3:13 PM

views 13

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ وِشوکرما یوجنا کا، بے شمار کاریگروں پر مثبت اثر ہوا ہے۔ اُن کے ہُنر کو تحفظ ملا ہے اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ وشواکرما یوجنا کا ایک سال مکمل ہونے کی تقریب، ترقی یافتہ بھارت کے ہمارے عزائم کو نئی توانائی دے گی۔ اس پہل سے بے شمار دستکاروں پر اُن کے ہنر کو محفوظ رکھنے اور اقتصادی ترقی کو پروان چڑھانے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پی ایم وشواکرما کے م...

September 20, 2024 3:04 PM September 20, 2024 3:04 PM

views 14

میانما میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 300 ہوگئی ہے۔ 89  افراد اب بھی لاپتہ ہیں

میانما میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 300 ہوگئی ہے۔ نواسی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ خطوں اور ملک بھر کی ریاستوں میں درجنوں شہر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں Nay Pyi Taw شامل ہے۔ سرکاری میڈیا نے خبردی ہے کہ ایک لاکھ 61 ہزار سے زیادہ سیلاب متاثرین نے 425 امدادی مراکز میں پناہ لے رکھی ہے۔ ...

September 19, 2024 9:43 PM September 19, 2024 9:43 PM

views 8

اُردُن، جذام کو مکمل طور پر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگیا ہے

عالمی صحت تنظیم WHO نے آج اعلان کیا کہ اردن، جذام کی بیماری کا مکمل خاتمہ کرنے والا پہلا ملک ہے اور اس طرح اس نے صحت عامہ کی عالمی کوششوں میں ایک نمایاں سنگ میل طے کیا ہے۔ اس سنگ میل کی حصولیابی پر اردن کو مبارکباد دیتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریسِس نے کہا کہ جذا...

September 19, 2024 2:55 PM September 19, 2024 2:55 PM

views 13

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کل رات ختم

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کل رات ختم ہوگئی۔ جب تک چناؤ مکمل نہیں ہوگا اُس وقت تک کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی جاسکے گی۔ کل شام کولمبو میں سرکردہ امیدواروں نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ریلیاں کیں۔ انتخابات ہفتے کے روز صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے جن میں 38 امیدوار چناؤ ...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔