بین الاقوامی

October 12, 2024 9:36 PM October 12, 2024 9:36 PM

views 11

بھارت نے بنگلہ دیش کی سرکار سے کہا ہے کہ وہ تمام اقلیتوں اور اُن کی عبادتگاہوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو خاص طور پر تہواروں کے وقت یقینی بنائے

بھارت نے بنگلہ دیش کی سرکار سے کہا ہے کہ وہ تمام اقلیتوں اور اُن کی عبادتگاہوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو خاص طور پر تہواروں کے وقت یقینی بنائے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ڈھاکہ کے تانتی بازار میں ایک پوجا منڈپ پر حملے اور Satkhira میں مقدس جیشوریشوری کالی مندر میں چوری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

October 12, 2024 9:32 PM October 12, 2024 9:32 PM

views 12

امریکہ نے ایران کی توانائی تجارت کو نشانہ بناکر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے ایران کی توانائی تجارت کو نشانہ بناکر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ قدم اسرائیل کے خلاف ایران کے میزائل حملوں کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی ٹریزری اور اسٹیٹ محکمے نے کَل پابندیوں کا اعلان کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کی اُس آمدنی کو روکنے کیلئے اقدامات...

October 11, 2024 9:54 PM October 11, 2024 9:54 PM

views 20

بھارت نے لبنان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

بھارت نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سکیورٹی کی صورتحال پر لگاتار قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اُسےBlue لائن کے ساتھ سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ سبھی فریقوں کو اقوام متحدہ کے دائرہئ کار میں رہ کر کام...

October 11, 2024 9:39 PM October 11, 2024 9:39 PM

views 7

جاپان کے ایٹم بم حملے میں زندہ بچ جانے والے گروپ Nihon Hidankyo کو 2024 کے نوبیل امن انعام سے نواز گیا ہے

ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹم بم کے حملے سے بچ جانے والے ایک جاپانی گروپ Nihon Hidankyo کو نوبیل امن انعام 2024 سے نوازا گیا گیا ہے۔ یہ گروپ Hibakusha کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کے تئیں اُس کی انتھک کوششوں کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اُس نے ثبوت ...

October 11, 2024 9:38 PM October 11, 2024 9:38 PM

views 7

پاکستان میں کم سے کم 20 نابالغ بچے ہلاک اور 8 دیگر اُس وقت زخمی ہوگئے، جب نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح بلوچستان صوبے کے Dukki علاقے میں کوئلے کی ایک کان پر حملہ کر دیا

پاکستان میں کم سے کم 20 نابالغ بچے ہلاک اور 8 دیگر اُس وقت زخمی ہوگئے، جب نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح بلوچستان صوبے کے Dukki علاقے میں کوئلے کی ایک کان پر حملہ کر دیا۔ Dukki کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ ناصر کے مطابق حملہ آوروں نے حملے میں ہتھ گولے اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا اس دوران پولیس،...

October 11, 2024 3:26 PM October 11, 2024 3:26 PM

views 24

مہادیو بیٹنگ ایپ کے پرموٹر سوربھ چندراکر کو دبئی میں حکام نے گرفتار کیا ہے

Betting کی ایپ مہادیو کے اہم شراکت داروں میں سے ایک سوربھ چندراکر کو آج دبئی میں حکام نے گرفتار کرلیا۔ چندراکر مہادیو Betting ایپ دھوکہ دہی معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اُس کو پچھلے سال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک ریڈکارنر نوٹس کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حوالگی کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے ...

October 11, 2024 9:25 AM October 11, 2024 9:25 AM

views 11

سری لنکا میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج دن میں ختم   ہوجائے گا۔

سری لنکا میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج دن میں ختم   ہوجائے گا۔ وہاں اگلے مہینے کی 14 تاریخ کو عام انتخابات  ہونا ہے۔ صدر کے عہدے کے چناؤ ہونے کے چند ہفتوں بعد ہی سری لنکا میں عام انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ طے شدہ وقت سے 11 گیارہ مہینے پہلے ہی پارلیمنٹ تحلیل ...

October 11, 2024 9:23 AM October 11, 2024 9:23 AM

views 12

امریکہ میں سمندری طوفان ملٹن کے سبب فلوریڈا میں اموات اور تباہی کا منظر ہے اور خبر ہے کہ یہاں 30 لاکھ سے زیادہ صارفین کے یہاں بجلی نہیں ہے۔

امریکہ میں سمندری طوفان ملٹن کے سبب فلوریڈا میں اموات اور تباہی کا منظر ہے اور خبر ہے کہ یہاں 30 لاکھ سے زیادہ صارفین کے یہاں بجلی نہیں ہے۔اب تک اس طوفان سے کم ازکم دس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ سمندری طوفان ملٹن مغربی وسطی ساحل پر تیسرے زمرے کی شدت کے ساتھ یہاں بدھ کی رات کو پہنچاتھا۔ تاہم موسم ...

October 10, 2024 9:42 PM October 10, 2024 9:42 PM

views 21

جنوبی کوریا کی مصنفہ Han Kang کو ادب کا نوبیل انعام دیا گیا ہے

جنوبی کوریا کی مصنفہ Han Kang کو ادب میں سال 2024 کے نوبیل انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اُنہیں اُن کی پُراثر شعری نثر کیلئے اِس اعزاز سے نوازا گیا ہے، جن میں تاریخی صدمات اور انسانی زندگی کی نازک صورتحال کا اظہار کیا گیا ہے۔ سائنس سے متعلق رائل سویڈش اکیڈمی کی نوبیل کمیٹی نے آج اُنہیں اِس اعزاز سے نو...

October 10, 2024 3:44 PM October 10, 2024 3:44 PM

views 21

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کَل رات اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کی۔

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کَل رات اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کی۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان Karine Jean-Pierre نے بتایا کہ مختلف امور پر بات چیت ہوئی، خاص طور سے ایران کی شمولیت سمیت مغربی ایشیا میں جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وہائٹ ہاؤس کی عہدیدار نے بتایا کہ بائیڈن انت...