بین الاقوامی

June 13, 2025 9:42 PM

views 24

اسرائیل کی فوج نے آج صبح سویرے ایران پر ہوائی حملے کئے ہیں جن میں ایران کی کلیدی نیوکلیائی سہولتوں کو نشانے بنایا گیا۔ ایران کی Tasnim نامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہائشی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا، یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو سخت ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے تقریباً 100 ڈرونز اِس کے علاقے پر فائر کئے جن میں سے بہت سوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اسی دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ٹیلیفون کرکے مغربی ایشیا میں ابھرتی ہوئی صورتحال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے بھارت کی تشویش کو شیئر کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے جلدی بحال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارت نے دونوں فریقوں سے استقلال برتنے اور سفارتی چینلوں کے ذریعے ضروری معاملات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارت-منگولیا کی مشترکہ فوجی مشق NOMADIC ELEPHANT کا 17 واں ایڈیشن آج منگولیا کے Ulaanbaatar میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امور دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے NOMADIC ELEPHANT مشق کے دوران بھارتی فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور ان کے طرز عمل کی ستائش کی۔ انہوں نے ک...

June 13, 2025 9:40 PM

views 17

اسرائیل نے ایران کی نیوکلیائی سہولیات اور اعلیٰ فوجی لیڈروں پر ہوائی حملے کئے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو شدید ترین سزا کیلئے خبردار کیا ہے

اسرائیل کی فوج نے آج صبح سویرے ایران پر ہوائی حملے کئے ہیں جن میں ایران کی کلیدی نیوکلیائی سہولتوں کو نشانے بنایا گیا۔ ایران کی Tasnim نامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رہائشی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب ...

June 13, 2025 3:20 PM

views 16

اسرائیل اور ایران میں بھارت کے سفارتخانوں نے ہندوستانی باشندوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور حفاظتی ضابطوں پر عمل کریں

اسرائیل اور ایران میں بھارت کے سفارتخانوں نے ہندوستانی باشندوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چاق و چوبند رہیں اور حفاظتی ضابطوں پر عمل کریں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارت کے سفارتخانے نے دونوں ملکوں میں ہندوستانی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں، ملک کے اندر غیر ضروری سفر نہ کری...

June 13, 2025 3:05 PM

views 25

اسرائیل نے ایران کے چوٹی کے فوجی افسروں اور اُس کی ایٹمی سہولیات پر حملہ کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ بھارت نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو بڑھاوا نہ دیں

اسرائیل کی فضائی فوج نے کل رات ایران پر اب تک کے سب سے شدید فضائی حملے میں اِن حملوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام اور اعلیٰ فوجی لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے کئی دن تک کئے جاتے رہیں گے۔ اِن حملوں سے مغربی ایشیاء میں پھر سے غیر یقینی کی ...

June 13, 2025 10:08 AM

views 12

احمد آباد میں ہوائی جہاز گرنے کے واقعے میں متاثرہ افراد کیلئے دنیا بھر کے لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

احمد آباد میں ہوائی جہاز گرنے کے واقعے میں متاثرہ افراد کیلئے دنیا بھر کے لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل Antonio Guterres نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ...

June 13, 2025 10:01 AM

views 17

وزارتِ خارجہ نے امریکہ میں لاس انجلس میں احتجاج کے تناظر میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کی خاطر احتیاط برتیں۔

وزارتِ خارجہ نے امریکہ میں لاس انجلز میں، احتجاج کے تناظر میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کی خاطر مناسب احتیاط برتیں۔ لاس انجلز کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت بیرونِ ملک آباد بھارتی شہریوں کی سلامتی، حفاظت اور اُن ک...

June 13, 2025 10:00 AM

views 27

اسرائیل نے ایران کی راجدھانی تہران پر فضائی حملے کیے ہیں۔ پورے اسرائیل میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فضائی فوج نے کل رات ایران پر فضائی حملے کیے۔ ایران کی راجدھانی تہران میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے ایران کے ایٹمی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران میں واقع پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹرس اسرائیل کے ...

June 13, 2025 9:41 AM

views 22

یوکرین اور روس نے کَل قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، جس میں سنگین طور پر بیمار اور زخمی فوجی شامل ہیں۔

یوکرین اور روس نے کَل قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، جس میں سنگین طور پر بیمار اور زخمی فوجی شامل ہیں۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج، نیشنل گارڈ اور بارڈر گارڈ سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار رہا ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ اسی طرح روس کی وزا...

June 12, 2025 6:39 PM

views 13

امریکہ نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کی وجہ سے مغربی ایشیاء میں کئی مقامات سے غیر ضروری عملے کے اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔

امریکہ نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کی وجہ سے مغربی ایشیاء میں کئی مقامات سے غیر ضروری عملے کے اہلکاروں کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان اہلکاروں کو اس لئے باہر لایا جارہا ہے کیونکہ یہ خطہ ایک خطرناک مقام بن سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔