بین الاقوامی

June 24, 2025 10:00 AM

views 17

ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کی بمباری کے تناظر میں قطر میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے۔

ایران نے کَل رات قطر میں Al Udeid ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، جہاں امریکہ اور اتحادی فورسز کے اڈے ہیں۔ ایران نے اِسے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ بمباری کے تناظر میں جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔ دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع Al Udeid، مغربی ایشیا میں امریکی فوج کا سب سے بڑا مرکز ہے، جسے ...

June 24, 2025 9:57 AM

views 20

  تیل کی عالمی قیمتوں میں گذشتہ پانچ سال میں ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

قطر میں امریکہ کے Al Udeid ایئربیس پر ایران کے حملے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آگئی، جو پچھلے پانچ سال میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ گراوٹ ہے۔ ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کے جواب میں ایران کے انتقامی حملوں کے بعد تیل کی قیمتیں چھ فیصد سے زیادہ نیچے آگئیں۔ اِس طرح اِس ...

June 23, 2025 9:40 PM

views 18

ایران کی نیوکلیائی سہولیات پر امریکی حملوں کے ایک دن بعد اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے پر ایک بار پھر میزائل حملے کئے ہیں۔ امریکہ نے پورے مغربی خطے میں تعینات اپنی فوجوں کو ہائی الرٹ پر رہنے کو کہا ہے

ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے آج صبح سویرے ایران کی طرف سے داغے گئے ایک میزائل کو ناکام بنانے کے فوراً بعد ایران پر کئی فضائی حملے کئے۔ اس نے کہا ہے کہ اُس نے ایران کے کرمن شاہ صوبے میں فوجی بنیادی ڈھانچے کے مقامات کو نشانہ بنایا...

June 23, 2025 9:28 PM

views 24

ملک شام کی راجدھانی دمشق میں گذشتہ کچھ سالوں کے دوران کسی عیسائی عبادت گاہ پر ہوئے اپنی نوعیت کے پہلے اور انتہائی مہلک خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک شام کی راجدھانی دمشق میں گذشتہ کچھ سالوں کے دوران کسی عیسائی عبادت گاہ پر ہوئے اپنی نوعیت کے پہلے اور انتہائی مہلک خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں 63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائی آبادی کی اکثریت والے Dweilaa مضافات میں St. Elias Orthodox Church پر دو حملہ ...

June 23, 2025 3:00 PM

views 14

علاقائی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے، بھارت نے سری لنکا کے باشندوں کو اسرائیل سے اپنے وطن واپس لوٹنے کیلئے عمان سے نئی دلّی آنے والی پروازوں میں سیٹوں کی پیشکش کی ہے

علاقائی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے، بھارت نے سری لنکا کے باشندوں کو اسرائیل سے اپنے وطن واپس لوٹنے کیلئے عمان سے نئی دلّی آنے والی پروازوں میں سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔ اس بات کا اسرائیل میں سری لنکا کے سفارتخانے، نے اعلان کیا ہے۔ تل ابیب سے عمان اور وہاں سے دلّی کیلئے بھی مفت پرواز دی جائے گی، تاہم ن...

June 23, 2025 2:43 PM

views 29

ایران اور اسرائیل نے پھر سے ایک دوسرے پر میزائل حملے کئے ہیں۔ ادھر ایران کے رہبر عالی آیت اللہ علی خامنہ ای نے عہد کیا ہے کہ اسرائیل کو سزا ملتی رہے گی۔

ایران اور اسرائیل نے پھر سے ایک دوسرے پر میزائل حملے کئے ہیں۔ ادھر ایران کے رہبر عالی آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ عہد کیا ہے کہ اسرائیل کو سزا ملتی رہے گی۔ ایران پر اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انھوں نے یہ بات کہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر آیت اللہ خامنہ ای ن...

June 23, 2025 9:33 AM

views 22

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکمرانی کی تبدیلی کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکمرانی کی تبدیلی کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے ملک کو جدید شکل دینے کی، موجودہ قیادت کی اہلیت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ اگر موجودہ ایرانی حکومت، ایران کو ایک بار پھر شان و شوکت دلانے کی اہل نہیں ہے تو...

June 23, 2025 9:31 AM

views 12

ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمُز کو بند کرنے کی ایک ڈرامائی تجویز کو، متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔   

ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمُز کو بند کرنے کی ایک ڈرامائی تجویز کو، متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔       یہ نہر تیل اور گیس کو جہازوں کے ذریعے لے جانے کی   اہم ترین گزرگاہ ہے۔ اِس نہر کو بند کرنے کی اِس تجویز کو منظوری فردو، Natanz اور اصفحان میں ایران کی نیوکلیائی تنصیبات پر امریکی حملوں کے براہ...

June 23, 2025 9:28 AM

views 7

امریکہ کے نائب صدر JD Vance نے آج اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے ایران کے ساتھ جنگ نہیں لڑی ہے البتہ وہ اُس کے نیوکلیائی پروگرام کے خلاف ہے۔

امریکہ کے نائب صدر JD Vance نے آج اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے ایران کے ساتھ جنگ نہیں لڑی ہے البتہ وہ اُس کے نیوکلیائی پروگرام کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے اِس اعلان سے سفارت کا راستہ کھلا رکھاہے۔ آپریشن مِڈ نائٹ ہیمر کے بعد، جس میں تین نیوکلیائی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، وانس نے اظہار خیال کرتے ہوئ...

June 23, 2025 9:22 AM

views 16

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی نیوکلیائی تنصیبات پر امریکی فوجی حملوں کے بعد مغربی ایشیا کے بحران کی شدت کو ختم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر زور دیا ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوران امن کی اپیل کی ہے۔ اپنی اِس جذباتی اپیل میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوکلیائی تنصیبات پر امریکہ کی طرف سے کیے گئے فوجی حملوں کے بعد ایران میں بحران کی شدت کو...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔