January 13, 2026 9:36 PM
پورے شمالی بھارت میں روایتی طورپرالائوجلانے کے ساتھ آج فصل کی کٹائی کاتہوار لوہڑی منایاجارہاہے
ملک کے کئی شمالی حصوں، خاص طور پر پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں پورے روایتی جوش وخروش کے ساتھ آج لوہڑی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار خوشی اور آپسی بھائی چارے سے منسوب ہونے کے ساتھ ساتھ فصل کے پکنے اور سورج کے شمال کی جانب سفر سے بھی وابستہ ہے۔ لوگوں نے اِس موقع پر اپنے کنبے کے افراد کے سات...