December 21, 2025 2:59 PM

views 11

ریلوے کے محکمے نے اِس مہینے کی 26 تاریخ سے مسافر کرایوں کو معقول بنانے کا اعلان کیا ہے

ریلوے کے محکمے نے اِس مہینے کی 26 تاریخ سے اپنے کرائے کے ڈھانچے کو معقول بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نظرِثانی شدہ ڈھانچے کے تحت Ordinary Class میں 215 کلومیٹر تک کے سفر کیلئے کرائے میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ 215 کلومیٹر سے زیادہ کے سفر کیلئے Ordinary Class میں کرائے میں ایک پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ ہوگا، ...

December 21, 2025 2:58 PM

views 14

بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے شمالی بھارت میں گہرے کہرے کی وجہ سے کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کے تناظر میں ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر اور تبدیلی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے

شمالی بھارت میں آج صبح گہرا کہرا چھایا رہا۔ اِس تناظر میں بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر ہونے اور نظام الاوقات میں تبدیلی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے گہرے سے لے کر بہت گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیش...

December 21, 2025 2:57 PM

views 8

موسمیات محکمے نے مشرقی اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے نے مشرقی اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، مغربی اترپردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بھی کہیں کہیں گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اِدھر...

December 21, 2025 2:56 PM

views 16

جنوبی افریقہ کے West Rand خطے میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ میں 9 افراد مارے گئے ہیں

جنوبی افریقہ کے West Rand  خطے میں آج مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ میں کم از کم 9 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر اور اُس کے بڑے اقتصادی مرکز جوہانسبرگ کے نزدیک واقع علاقے میں ہوا۔ حکام نے اِس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہیں۔

December 21, 2025 2:56 PM

views 24

خواتین کرکٹ میں، بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج وشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا

خواتین کرکٹ میں، بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج وشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ اِس سیریز میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

December 21, 2025 2:55 PM

views 6

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کی وزارت کی Fit India پہل کے تحت آج پدوچیری میں سائکل پر سنڈے مہم کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کی وزارت کی Fit India پہل کے تحت آج پدوچیری میں سائکل پر سنڈے مہم کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔ پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کیلاش ناتھن اور وزیر اعلیٰ این رنگا سامی نے نوجوانوں اور طلبا کی سائکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں ...

December 21, 2025 2:54 PM

views 25

کرکٹ میں، دوبئی میں 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ جاری ہے

دوبئی میں 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ACC ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے، پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 45 اعشاریہ چار اوورس میں 7 وکٹ پر 325 رَن بنا لئے تھے۔ اِس سے قبل، بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا...

December 21, 2025 2:53 PM

views 14

آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese نے Bondi Beach میں گذشتہ ہفتے کے حملے کے تناظر میں پولیس اور قومی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے جائزے کا اعلان کیا ہے

آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese نے Bondi Beach میں گذشتہ ہفتے کے حملے کے تناظر میں پولیس اور قومی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے جائزے کا اعلان کیا ہے۔ سڈنی Beach پر یہودیوں کے فیسٹول پر دو مسلح افراد کی فائرنگ میں 15 افراد مارے گئے تھے۔ ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے سال اپریل تک...

December 21, 2025 2:52 PM

views 17

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پورے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کیلئے تیار ہوجائیں

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پورے ملک میں احتجاج اور مظاہروں کیلئے تیار ہوجائیں۔ توشہ خانہ دوئم بدعنوانی کیس میں عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17 - 17 سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اِسی کے بعد اُن کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف ...

December 21, 2025 2:52 PM

views 12

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ Ghost Pairing نامی سائبر مہم کو واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ Ghost Pairing نامی سائبر مہم کو واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ Hijackers، واٹس ایپ کے Device سے جڑے Feature کا غلط استعمال کرکے اکاؤنٹس Hijack کر رہے ہیں، جس می...