January 5, 2025 4:03 PM

views 23

جموں و کشمیر میں گاڑی کے سڑک سے پھسل کر دریا میں گرنے کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ دو لاپتہ ہیں۔

جموں و کشمیر میں اُس وقت 4 افراد ہلاک ہوگئے اور 2 لاپتہ ہیں، جب اُن کی گاڑی کشتواڑ ضلعے کی Padder تحصیل کے Gwar Massu علاقے میں سڑک سے پھسل کر پہاڑی کے نیچے دریا میں جاگری۔ ضلع انتظامیہ نے بچاؤ کارروائی شروع کردی ہے، جو آخری خبریں ملنے تک جاری تھی۔ مرکزی وزیر اور مقامی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ...

January 5, 2025 3:56 PM

views 16

بھارتی ریلویز مہاکمبھ میلہ دو ہزار پچیس کے دوران یاتریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر تیرہ ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔

بھارتی ریلویز مہاکمبھ میلہ2025  کے دوران یاتریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر 13 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اِن میں 10 ہزار معمول کی ٹرینیں اور 3 ہزار خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ یہ ٹرینیں مہاکمبھ سے پہلے اور بعد کے 2 سے 3 اضافی دن سمیت 50 سے زیادہ دنوں تک چلیں گی۔ پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے میں تقریباً 40 ک...

January 5, 2025 3:54 PM

views 13

آئی ایم ڈی نے آج جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے، IMD نے آج جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے پنجاب، ہریانہ،   چنڈی گڑھ اور شمال مغربی اترپردیش میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ م...

January 5, 2025 3:52 PM

views 28

جموں و کشمیر میں موسم اب بھی سرد ہے اور آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں موسم اب بھی سرد ہے اور آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ سری نگر میں رات کا درجہئ حرارت منفی ایک اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیرِ اثر جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اوسط سے لے کر شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔×

January 5, 2025 3:51 PM

views 23

بھارت کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے تکنیکی اہلکاروں کیلئے الیکٹرانک شوٹنگ ٹارگیٹ کورس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

بھارت کی قومی رائفل ایسوسی ایشن، NRAI نے ڈاکٹر کَرنی سنگھ شوٹنگ رینج نئی دلّی میں تکنیکی اہلکاروں کیلئے الیکٹرانک شوٹنگ ٹارگیٹ EST کورس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ یہ کورس تکنیکی اہلکاروں کے ہنر اور معلومات میں اضافہ کرے گا۔ خواہش مند امیدوار ویب سائٹ www.thenrai.in سے ای...

January 5, 2025 3:47 PM

views 25

بھارت اور بنگلہ دیش اپنی اپنی جیلوں میں بند ماہی گیروں اور اُن کی کشتیوں کو آج ایک دوسرے کے حوالے کررہے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش اپنی اپنی جیلوں میں بند 185 ماہی گیروں اور اُن کی کشتیوں کو آج ایک دوسرے کے حوالے کررہے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 95 سے زیادہ بھارتی ماہی گیروں کو بھارت کے حکام کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ اسی طرح بھارت بھی بنگلہ دیش کے 90 ماہی گیروں کو رہا کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔ اِس کے ساتھ ساتھ ...

January 5, 2025 3:45 PM

views 24

سڈنی میں پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹ سے ہراکر بارڈر گواسکر ٹرافی تین-ایک سے جیت لی ہے۔

ٹسٹ کرکٹ میں، سڈنی میں پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹ سے ہراکر بارڈر گواسکر ٹرافی تین-ایک سے جیت لی ہے۔ آسٹریلیا نے آج کھیل کے تیسرے دن، دوسری اننگز میں 162 رَن کا نشانہ حاصل کرلیا۔ بھارت کی طرف سے پرسِدھ کرشنا نے تین وکٹ لئے۔ اِس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ICC عالمی ٹسٹ چی...

January 5, 2025 3:43 PM

views 23

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دلّی میں نیو اشوک نگر اور صاحب آباد کے درمیان نمو بھارت کاریڈور سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دلّی میں نیو اشوک نگر اور صاحب آباد کے درمیان نمو بھارت کاریڈور سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جن کی مالیت 12 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ جناب مودی نے صاحب آباد اور نیو اشوک نگر کے درمیان دلّی- غازی آباد- میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کی 13 کل...

January 5, 2025 3:38 PM

views 18

سرکار نے کہا ہے کہ ڈجیٹل نجی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ضابطوں کے مسودے کا مقصد ڈجیٹل نجی ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط نظام تیار کرنا ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈجیٹل نجی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ضابطوں کا مسودہ جاری کردیا ہے، جس کا مقصد لوگوں کے نجی ڈیٹا کے تحفظ کیلئے، اُن کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈجیٹل نجی ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط نظام قائم کرنے کے سرکار کے عہد کے عین مطابق 20...

January 5, 2025 3:35 PM

views 19

وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ چین میں ایچ ایم پی وائرس کے پھیلنے کے تعلق سے صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران چین میں HMP وائرس کے پھیلنے کے معاملے پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل HMP وائرس کی جانچ سے متعلق تجربہ گاہوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور یقین دلایا کہ یہ پورے سال HMP وائرس کے رجحان پر نظر رکھے گی۔ ...