January 8, 2025 10:15 AM

views 16

مرکز نے کل، وی نارائنن کو، بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو کا نیا چیئرمین اور خلا کے محکمے کا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔

مرکز نے کل، وی نارائنن کو، بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو کا نیا چیئرمین اور خلا کے محکمے کا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ وی نارائنن اِن عہدوں کی ذمہ داریاں 14 جنوری کو سنبھالیں گے۔ وہ اِسرو کے موجودہ چیئرمین ایس سومناتھ کی جگہ لیں گے۔ جناب نارائنن کو، اگلا نوٹس جاری ہونے تک دو سال کے لیے اِن عہدوں کی ذ...

January 8, 2025 10:14 AM

views 8

پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کے دوران اترپردیش سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن، UPSRTC عقیدتمندوں کو لانے-لیجانے کے لیے الیکٹرک بسیں چلائے گی۔

پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کے دوران اترپردیش سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن، UPSRTC عقیدتمندوں کو لانے-لیجانے کے لیے الیکٹرک بسیں چلائے گی۔ اِس دوران مہا کمبھ علاقے میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کی آمدکے پیش نظر کارپوریشن، سات ہزار دیہی بسیں اور 350شٹل بسیں چلائے گی۔ اسنان کے اہم دنوں کے دوران پریاگ راج سے م...

January 8, 2025 10:13 AM

views 25

عالمی تیلگو کانفرنس آج آندھرا پردیش کے راجا مہندراورم میں واقع گوداوری گلوبل یونیورسٹی میں شروع ہوگی۔

عالمی تیلگو کانفرنس آج آندھرا پردیش کے راجا مہندراورم میں واقع گوداوری گلوبل یونیورسٹی میں شروع ہوگی۔ اس دو روزہ تقریب میں معروف تیلگو قلمکار، ادبی شخصیتیں سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیٹڈو، سابق چیف جسٹس NV Ramana دونوں تیلگو ریاستوں کے گورنر صاحبان، مرکزی اور صوبائی وزراء پارلیمنٹ، فنکار او...

January 8, 2025 10:09 AM

views 31

ملک کی ’کھیت سے کھانے کی ٹیبل تک‘ تجارتی نمائش ’اِنڈس فُوڈ 2025‘ آج گریٹر نوئیڈا میں، انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ میں شروع ہوگی۔

ملک کی ’کھیت سے کھانے کی ٹیبل تک‘ تجارتی نمائش ’اِنڈس فُوڈ 2025‘ آج گریٹر نوئیڈا میں، انڈیا ایکسپوزیشن مارٹ میں شروع ہوگی۔ خوراک کی ڈبّہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان، اِس تین روزہ نمائش کا افتتاح  کریں گے۔ تفصیل ہمارے نامہ نگار سے V/C Indusfood ’اِنڈس فوڈ 2025‘ ایشیا کی خوراک اور مشروبات...

January 8, 2025 10:06 AM

views 17

IIT بامبے میں، ٹیکنالوجی کے اختراعی مرکز میں، ATMAN دوئم کا انعقاد کیا گیا۔

IIT بامبے میں، ٹیکنالوجی کے اختراعی مرکز میں، ATMAN دوئم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب بھارت کے سرکردہ اداروں سے وابستہ اختراع کاروں، محققین اور سرکردہ شخصیتوں کے لیے مخصوص تھی۔ اِس کا مقصد زرعی اصلاحات کے ترجمے کے میدان میں پیش رفت کو نمایاں کرنا ہے۔ اِس تقریب میں، سرکردہ یونیورسٹیوں کے Deeptech تعلی...

January 8, 2025 10:12 AM

views 24

حکومت نے راج گھاٹ کی حدود میں واقع راشٹریہ سمرتی کامپلکس علاقے میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی یادگار تعمیر کرنے کے لیے جگہ کو قطعی شکل دے دی ہے۔

حکومت نے راج گھاٹ کی حدود میں واقع راشٹریہ سمرتی کامپلکس علاقے میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی یادگار تعمیر کرنے کے لیے جگہ کو قطعی شکل دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد آنجہانی صدر جمہوریہ کی دختر شرمشٹھا مکھرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔x

January 8, 2025 10:02 AM

views 25

پورے شمالی بھارت میں، کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔

پورے شمالی بھارت میں، کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور راجستھان میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے بتایا کہ شمالی بھارت کے علاقوں میں اگلے تین چار دن تک، صبح اور رات کے وقت گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ امکان ہے کہ آج شمال مشرقی ...

January 8, 2025 10:00 AM

views 30

مدھیہ پردیش میں، وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج ریاستی راجدھانی بھوپال سے کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے محکمے کی پارتھ اسکیم کا آغاز کریں گے۔

مدھیہ پردیش میں، وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج ریاستی راجدھانی بھوپال سے کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے محکمے کی پارتھ اسکیم کا آغاز کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے کھیلوں اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر وشواس سارنگ نے بتایا کہ پارتھ اسکیم کے تحت ریاست کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تقرری سے ق...

January 8, 2025 9:56 AM

views 35

پاکستان کے پہاڑی علاقے مقبوضہ گلگت۔بلتستان میں بجلی کی لمبی کٹوتی پر ہزاروں لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے چین کے ساتھ اہم تجارتی راستہ کل پانچویں دن بھی بند رہا۔

پاکستان کے پہاڑی علاقے مقبوضہ گلگت۔بلتستان میں بجلی کی لمبی کٹوتی پر ہزاروں لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے چین کے ساتھ اہم تجارتی راستہ کل پانچویں دن بھی بند رہا۔ ہُنزہ شہر میں دھرنے کا انعقاد کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک مظاہرے جاری   رکھیں گے۔ مظاہرین نے شہر کی ناکافی بجلی فراہ...

January 8, 2025 9:54 AM

views 23

ہاکی انڈیا لیگ کے تحت راؤر کیلا کے برسامنڈا اسٹیڈیم میں کل رات کھیلے گئے مقابلے میں ویدانتا کلنگہ لینسرس نے شراچی راڑھ بنگال ٹائیگرس کو صفر کے مقابلے 6 گول سے شکست دی۔

ہاکی انڈیا لیگ کے تحت راؤر کیلا کے برسامنڈا اسٹیڈیم میں کل رات کھیلے گئے مقابلے میں ویدانتا کلنگہ لینسرس نے شراچی راڑھ بنگال ٹائیگرس کو صفر کے مقابلے 6 گول سے شکست دی۔ اس طرح لینسرس نے سیزن کی اپنی پہلی جیت درج کی۔ لینسرس کی جانب سے Thierry Brinkman نے تیسرے اور 47 ویں منٹ میں دو۔دو گول کیے۔ پوائنٹس...