January 10, 2025 9:37 PM

views 19

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں رات اور صبح کے وقت میں گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں رات اور صبح کے وقت میں گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار، اڈیشہ اور شمال مشرق میں اگلے دو روز کے دوران اِسی طرح کے موسم کے حالات رہیں گے۔ تمل ناڈو، پدوچیری اور ...

January 10, 2025 9:36 PM

views 25

خواتین کرکٹ میں بھارت نے راج کوٹ میں تین ODI میچوں کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے ہرا دیا

بھارت اور آئرلینڈ کے مابین جاری خواتین کی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں آج بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف 6 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ یہ مقابلہ، راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جیت کیلئے 239 رن کے نشانے کو بھارت نے 34 اوورس اور تین گیندوں میں حاصل کرلیا...

January 10, 2025 2:59 PM

views 21

آسام میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے بچاؤ کا کام آج پانچویں دن بھی جاری

آسام میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں نے بچاؤ کا کام آج پانچویں دن بھی جاری رکھا ہوا ہے، تاکہDima Hasao ضلعے میں Umrangso کے مقام پر سُرنگ نما غیر قانونی کوئلہ کان کے اندر پھنسے ہوئے کانکنوں کا پتہ لگایا جاسکے۔ پیر کو صبح سویرے کوئکہ کانکن Umrangso میں اِس کان میں پھنس کر رَہ گئے تھے، کیونکہ اِس کان می...

January 10, 2025 2:57 PM

views 17

کم آمدنی والی گروپوں کے لیے معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے نئی وندے بھارت ٹرین جلد ہی ہوگی شروع :اشونی ویشنو

ریلوے اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اوسط اور کم آمدنی والی گروپوں کے لیے معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے نئی وندے بھارت ٹرین جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ چنئی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جناب ویشنو نے کہا کہ سبھی شہریوں کو عالمی درجے کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے ع...

January 10, 2025 2:55 PM

views 29

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج بھوبنیشور میں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن کے اختتامی جلسے سے خطاب کریں گی،وہ پرواسی بھارتیہ سمان بھی عطا کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج بھوبنیشور کے جنتا میدان میں، منعقدہ 18 ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن میں شرکت کے لیے بھوبنیشور پہنچ گئی ہیں۔ان کا استقبال وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور کنونشن کی دیگر معزز شخصیات نے کیا۔محترمہ مرمو، بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں کے ممتاز افراد کو مختلف شعبوں میں اُن کے گرا...

January 10, 2025 2:54 PM

views 20

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ صنفی برابری اور خواتین کی ترقی، بھارت کی خارجہ پالیسی اوربین الاقوامی تعلقات کا لازمی حصہ ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ترقی اُس وقت تک سطحی رہتی ہے، جب تک اِس میں انسانی پہلو شامل نہ ہو۔ آج بھوبنیشور میں پرواسی بھارتیہ دِوَس کے چوتھے مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے سماج کے اُن گہرے معاملات کو اُجاگر کیا، جن کا اثر خاص طور پر خواتین کی ترقی پر پڑتا ہے۔...

January 10, 2025 2:52 PM

views 17

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں آکاشوانی کے کمبھ وانی چینل کا آغاز کیا

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے، آج اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں آکاشوانی کے کمبھ وانی چینل کو، جو مہا کمبھ 2025 کیلئے وقف ہے، شروع کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعتماد ظاہر کیا کہ کمبھ وانی نہ صرف اپنی مقبولیت کی اونچائیوں پر پہنچنے گا، بلکہ کہ مہا کمبھ کے جذبے کو اُن دور د...

January 10, 2025 2:50 PM

views 23

دلّی میں اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے

دلّی اسمبلی کے انتخابات اگلے ماہ کی 5 تاریخ کو ہوں گے، جس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی قومی راجدھانی میں 70 سیٹوں کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی اِس ماہ کی 17 تاریخ تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔ دلّ...

January 10, 2025 2:47 PM

views 18

بھارت کے محکمہ موسمیات نے سرد لہر اور گھنے کہرے کے سبب اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ دلّی میں ریل اور فضائی خدمات متاثر ہیں

دلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید کہرے کی وجہ سے پریاگ راج ایکسپریس، سمپورن کرانتی ایکسپریس اور شرم شکتی ایکسپریس سمیت دلی جانے والی تقریباً 26 ریل گاڑیاں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح بہت کم حد بصارت کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ بھارتی محکم...

January 10, 2025 2:44 PM

views 21

انڈین سپر لیگ فٹبال میں آج شام گوہاٹی کے اندراگاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں، نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ کا مقابلہ پنجاب FC سے ہوگا

انڈین سپر لیگ فٹبال میں گوہاٹی کے اندراگاندھی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ کا مقابلہ پنجاب FC سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔اِس سے پہلے کل شام چنئی میں، مہمان اوڈیشہ FC نے میزبان Chennaiyin FC کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ کو دو-دو سے برابر کردیا تھا۔